پاک فوج کی خواتین بھی ملک کا نام روشن کرنے میں کوشاں،خواتین فوجی افسران کے لیے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

0
26

اسلام آباد: پاک فوج کی خواتین بھی ملک کا نام روشن کرنے میں کوشاں،خواتین فوجی افسران کے لیے اقوام متحدہ کا ایوارڈ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے استحکام مشن (مونسو) کے لیے کام کرنے والی پاکستانی خواتین کو کارکردگی کی بنیاد پر یو این میڈل سے نواز دیا گیا۔

گورنمنٹ آف پاکستان کے محکمہ اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن پر تعینات پاکستانی خواتین کی انجمن ٹیم (ایف ای ٹی) کی ممبران کو اقوام متحدہ کے میڈل سے نوازا گیا۔

 

یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین کی ٹیم میڈل حاصل کرسکی۔ رپورٹ کے مطابق میجر اور کیپٹن کے عہدے پر خدمات انجام دینے والی 15 خواتین افسران کو میڈلز سے نوازا گیا۔پاکستانی فوج کی خواتین اہلکاروں کو میڈلز دینے کی تقریب کا انعقاد وسطی افریقی ملک کے صوبے کیو کے شہر اڈکیو میں ہوا۔

خواتین پر مشتمل ٹیم کو گزشتہ سال جون میں اقوام متحدہ کے مشن پر تعینات کیا گیا تھا۔ ٹیم میں 15 خواتین ہیں جن میں ماہر نفسیات، ٹراما ایڈوائیزر، پیشہ وارانہ تربیت کی افسران، صنف ایڈوائیزر، ڈاکٹر، نرسز، آپریشنل ، انفارمیشن اور لاجسٹک افسر شامل ہیں۔

Leave a reply