ڈاکٹر یاسمین راشد کا کینسر ہسپتال میں ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی
0
44
yasmeenrashid-dr

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کینسر کے علاج کیلیے درخواست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاج کیلیے درخواست منظور کر لی ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست میں سروسز ہسپتال میں کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی ،درخواست گزار نے کہا کہ جیل سے باہر علاج کیلیے عدالت کی اجازت درکار ہے اجازت دی جائے انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے جیل حکام کو ڈاکٹر یاسمین راشد کے سروسز ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں ،ڈاکٹر یاسمین راشد نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جیل میں ہیں

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے یاسمین راشد کے خلاف 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی،پولیس نے یاسمین راشد کو عدالت پیش کیا، کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے یاسمین راشد کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ نمبر 97/23 درج کر رکھا ہے

Leave a reply