یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعلیٰ پنجاب کا بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعلیٰ پنجاب کا بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات ہوں گے۔ کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تعلیمی اداروں میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام سے یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کی اپیل کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوگ ریلیوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر نکلیں۔ دنیا سمیت مودی سرکار کو واضح پیغام دیں گے کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا۔ 5 فروری کو قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھے ہیں۔ مودی سرکار کی مکاری اورعیاری کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔ بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔مودی کا نظریہ ہٹلر ازم ہے جو آخرکار بھارت کو ہی لے ڈوبے گا۔

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

Comments are closed.