یوسف رضا گیلانی کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

0
48

یوسف رضا گیلانی کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال پرتشویش ہے،نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل کیا جائے،سی ای سی میں افغانستان کی صورت حال پرگفتگوہوئی،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے،سب سے پہلے پیپلزپارٹی نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا،پاکستان اور افغانستا ن جڑواں بھائی ہیں،حکومت کو بدلتے حالات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے،

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا تھا کہ ہم افغان عوام کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ،افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہیں،افغانستان میں صورتحال پر حکومت پالیسی واضح کرے،افغانستان میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانا چاہیے،افغانستان میں جاری صورتحال سے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوناچاہیے،ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی عوام کونشانہ بنایا، افغانستان میں اہل تشیع کو آزادی سے عزاداری کا موقع دیاجائے،داسو ، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگرد حملے ہوئے، سی پیک منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے،حکومت کو دہشتگردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہوگا،سی پیک کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیاجائے

افغان طالبان کے ترجمان پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر کریں گے اہم اعلان

چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی

افغان طالبان کے ساتھ پاکستان سے کون کونسی جماعت نے رابطہ کیا؟ اہم انکشاف

خبردار،یہ کام کیا تو سختی سے نمٹیں گے، طالبان ترجمان، روسی سفیر کے ساتھ ملاقات طے

ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام

اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتے،سربراہ افغان مرکزی بینک

امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار

وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال

رہنماوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا بلکہ..افغان طالبان کا بڑا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان سے کیا امید لگا لی؟

واضح رہے کہ  طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اور سڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

Leave a reply