ججز نے ضمیر نہیں قانون کیمطابق فیصلہ کرنا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

islamabad HC

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ ججز نے اپنے ضمیر کے حساب سے نہیں بلکہ قانون کے مطابق انصاف کرنا ہوتا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق کرنا ہے، قانون کے مطابق انصاف دینا ہے،ہر وقت ،ہرجگہ اپنے ضمیر کے مطابق نہیں کرنا،ہر جج، ہر وکیل کے لئے قانون سے شناسائی ضروری ہے، وکلا کے لئے ضروری ہے کیونکہ انہوں نے عدالت میں پیش ہو کر بتانا ہوتا ہے کہ کونسے قانون کا اطلاق ہوتا ہے.ہم عوام کے مسائل اور ناانصافیوں کی داد رسی کے لئے بیٹھے ہوئے ہیں، ہمیں چاہئے کہ قانون کے مطابق فیصلہ دیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ کچہری کو جی الیون اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو ریڈ زون میں شفٹ کیا گیا، کچہری میں وکلاء اور سائلین کے لیے سہولیات دیں جو مزید فراہم کی جائیں گی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا زمانہ ہے، ٹیکنالوجی بڑھ رہی ہے، اگر ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کیا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے،وکلاء کو پیغام دینا چاہتا ہوں ٹیکنالوجی میں خود کو بہتر کریں، ٹیکنالوجی میں خود کو بہتر کریں ورنہ دنیا آپ سے آگے نکل جائے گی، ریسرچ کے طریقہ کار اب تبدیل ہوگئے ہیں، کِلک کرنا ہے اور متعلقہ قانون سامنے آجائے گا، 1993ء میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا آغاز کیا، ہمارے زمانے میں نوٹسز کو ڈھونڈنا پڑتا تھا، نوٹسز اب ای میل کے ذریعے بھیجے جائیں گے،وکلاء اور سائلین کو میسج اور ای میل کے ذریعے کیس سے متعلق معلوم ہوجاتا ہے، انفارمیشن مشین کی رونمائی بھی کردی ہے جس سے سائلین کو کیس کہ تفصیلات معلوم ہو جائیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدلیہ میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، عدلیہ میں منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم بھی آن لائن دستیاب ہے، نوٹس ٹریکنگ سسٹم کو بھی جلد عدلیہ میں لا رہے ہیں، پیپر فری ہونا ضروری ہے، اب ای فائلنگ کی طرف جانا ہے، اسلام آباد میں نئے ججز کی تعیناتی کا معاملہ ابھی زیرِ التوا ہے، جلد مکمل کرلیں گے، اسلام آباد کچہری میں لائبریری کے قیام کی جگہ مختص کردی ہے،نئے وکلاء کا ٹریننگ پروگرام ایک خوش آئند اقدام ہے، وکلاء کی ابتدائی رہنمائی ضروری ہے، قانون کی کتاب سے رشتہ نہ توڑیں، ایک عام آدمی کے مسائل کی وجہ سے ہم بیٹھے ہیں، ججز اور وکلاء کو قانون کا معلوم ہوگا تو عام آدمی کو انصاف دیا جائے گا،ہم عوام کی داد رسی کے لئے بیٹھے ہیں ،قانون سے شناسائی ہو گی تو ہم مدد کر سکیں گے اسلئے وکلا کے لئے قانون سے شناسائی ضروری ہے.

فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Comments are closed.