فیصل آباد: زرعی زمین میں دفن شخص کی لاش قبرسے غائب

0
35

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں زرعی زمین میں دفن شخص کی لاش قبر کھود کر نکال لی گئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں 7 روز قبل انتقال کرنے والے شخص کو وصیت کے مطابق زرعی زمین میں دفن کیا گیا تھا تاہم اب قبر کھود کر لاش غائب کر دی گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے مرحوم کے رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ہسپتال میں مریضوں کو نشے کے انجکشن لگا کرگھناؤنا کام کرتی نرس رنگے ہاتھوں گرفتار

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی فیصل آباد میں 7 ماہ قبل انتقال کرجانے والےشخص کی میت قبر سے نکال لی گئی تھی پولیس کا کہنا تھا کہ علاقہ گڑھ فتح شاہ میں رات کو مسلح افراد پیر بہادرعلی شاہ کی قبرکھودکرمیت کونکال کرساتھ لےگئے، پیربہادرشاہ کا 7 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھاجن کی تدفین گڑھ فتح شاہ میں کرکے ان کے چھوٹے بیٹے نے مزاربھی تعمیرکیا تھا جبکہ مرحوم کے دو بڑے بیٹے اوکاڑہ میں تدفین کرنا چاہتے تھے اور بھائیوں کا اس معاملے پر تنازع تھا۔

میموری کارڈ کے تنازعہ پر بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بڑے بھائی دیگر مسلح افراد کے ہمراہ آئے اور والد کی میت نکال کر ساتھ لے گئے، ملزمان نے مبینہ طور پر مزار کے ایک مجاور کو بھی اغوا کیا مرحوم کے چھوٹے بیٹے کی مدعیت میں اس کے دونوں سوتیلے بھائیوں سمیت 11 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

Leave a reply