زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 104 سے بڑھ گئی

آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنچاب میں زہریلی شراب پینے سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اموات کی تعداد 104سے بڑھ گئی ہے

پنچاب کے چیف منسٹر امریندر سنگھ کے میڈیا مشیر روین تھوکرال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ مذکورہ سانحہ میں 104 اموات ہو گئی ہیں جس میں 80 اموات ترن تاران اور 12 بالترتیب گروداس پور کے باٹلہ اور امرتسر میں ہوئی ہیں.

ڈپٹی کمشنر کلوانت سنگھ کا کہنا ہے کہ ضلع میں جو اموات ہوئی ہیں ان کے گھر والوں نے آخری رسومات ادا کر دی ہیں،دوسری جانب عہدیداروں کا کہنا ہے زہریلی شراب پینے کے بعد جن کے رشتہ دار فوت ہوئے ہیں ان میں سے کچھ خاندان مذکورہ اموات کو چھپا رہے ہیں اور بتا نہیں رہے.

بھارتی پنجاب میں اپوزیشن جماعتیں اس افسوسناک سانحہ پر پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں اور ایس اے ڈی نے چیف منسٹر امریندر سنگھ سے استعفیٰ دینے اور ”زہریلی شراب کے کاروبار کی پشت پناہی کرنے“ والے کانگریس قائدین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں،

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

 

ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ عدالتی تحقیقات کے احکامات کو ایس اے ڈی نے مسترد کردیا اور یاتو سی بی ائی یا پھر ہائی کورٹ کے جج سے تحقیقات کا کہا ہے

واضح رہے کہ بھارت میں ہرسال ہزاروں افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوجاتے ہیں

شراب نہ ملی تو سیناٹائیزر پی لیا، 10 افراد جان کی بازی ہا رگئے

Comments are closed.