زبیدہ جلال کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات اور کس امر پر ہوا اتفاق؟

0
46

زبیدہ جلال کی قریشی سے ملاقات، کیا ہوئی بات اور کس امر پر ہوا اتفاق؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں کرونا وبائی صورتحال اور اس وبا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کرونا وبا کی وجہ سے غیر معمولی صورت حال کا شکار ہے ،دنیا، ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے.پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے

 

دوران ملاقات، اقتصادی سفارت کاری اور دفاعی پیداوار کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال کیا گیا ،دونوں وزراء نے وزیر اعظم عمران خان کے، کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے گلوبل ڈیٹ ریلیف مطالبے کو سراہتے ہوئے اسے موجودہ وبائی تناظر میں "ناگزیر” قرار دیا

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور دیگر اہم امور کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور مشکل حالات میں بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر، وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی

Leave a reply