لیه – ڈکیتی کی غلط اطلاع دینے پر کال کرنے والا گرفتار

0
95

لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈکیتی کی غلط اطلاع دینے پر کال کرنیوالا گرفتار، مقدمہ درج ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق شب گزشتہ علاقہ تھانہ چوک اعظم پولیس کو بذریعہ 15 جام آٹوز پر ڈکیتی کی کال موصول ہوئی، پولیس ترجمان ندیم کے مطابق پولیس فوری موقع پر پہنچی تو صورتحال مختلف پائی گئی، موقع پر موجود کسی بھی شخص نے ڈکیتی کی واردات کی تائید نہ کی۔۔
سی سی ٹی وی کیمرہ ریکارڈنگ کے مطابق فریقین میں لڑائی ہونا پائی گئی ۔ چوک اعظم پولیس نے سنگین نوعیت کا وقوعہ بنا کر جھوٹی کال کرنے پر جام محمد حیات کو گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

ایسی جھوٹی کال کرنے سے نہ صرف پولیس کو گمراہ کیا گیا بلکہ وقت کا زیاں بھی ہوا، عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹی کالیں کرنے سے گریز کریں، ورنہ قانونی کاروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔۔ ایس ایچ او چوک اعظم

Leave a reply