سینیٹ اجلاس میں شمولیت کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار،دیگر ایس او پیز بھی سامنے آ گئیں

سینیٹ اجلاس میں شمولیت کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار،دیگر ایس او پیز بھی سامنے آ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں شمولیت کے لیے سینیٹرز کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے

سینیٹ سیکریٹریٹ نے اپنے آئندہ ہونے والے اجلاس کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس میں تمام سینیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آنے سے قبل اپنا اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

سینیٹرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت پارلیمنٹ لاجز کی ڈسپنسری میں موجود ہو گی۔ ، سینیٹ کا اجلاس 12 مئی (منگل) کو طلب کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس کی کوریج کے لیے 10 سے 12 صحافیوں کو صحافیوں کے لیے مختص گیلری میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی اور ان درجن بھر صحافیوں کے نام پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائے گی۔

سینیٹ ہال میں داخلے سے قبل تمام سینیٹرز کا درجہ حرارت چیک تھرمل گنز کی مدد سے چیک کیا جائے گا ،تمام سینیٹرز پر ماسک اور دستانے پہننے لازم ہوں گے ،پارلیمنٹ کی عمارت میں کسی سینیٹرر کے ساتھ کسی دوسرے شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی

 

قومی اسمبلی اجلاس،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے کوریج کیلئے تیار کیں سفارشات

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

کرونا وائرس سے بھارتی فوج میں ہلاکتیں

بھارتی فوج میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری،اہلکاروں میں شدید خوف

وزرا کے ساتھ عملے کا صرف ایک رکن ہو گا ،تمام وفاقی محکموں سے صرف ایک، ایک نمائندے کو پارلیمان میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی

 

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا

Comments are closed.