مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب حکومت کے بڑے پیمانے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

پنجاب حکومت نے 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں...

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں‌پر حملہ،پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے...

سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات

رواں سال کے پہلے ہی ہفتے سے شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات کے ہاں شادیوں کا آغاز ہوا اور سال کے آخری ہفتے تک جاری رہا-

باغی ٹی وی :سال 2021 میں اگرچہ کورونا کی وبا نے متعدد اہم شخصیات کی زندگی چھینی، تاہم اس کے باوجود اگر سال 2021 کو شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا آئیے دیکھتے ہیں اس سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کون سی ہیں-

نادیہ خان:

رواں سال کے شروع میں ہی معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو فیصل ممتاز سے تیسری شادی کی تھی نادیہ خان کے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ (ر) پاک فضائیہ میں فائٹر پائلٹ رہے ہیں جبکہ پہلی 2 شادیوں سے ان کے 3 بچے ہیں، ان کی بیٹی کا نام علیزے بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے –

نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شئیر کر دیں

نادیہ خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

واضح رہے کہ نادیہ خان نے 1993 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کی تاہم کچھ عرصے ٹی وی سے غائب رہنے کے بعد نادیہ خان نے ٹی وی پر مارننگ شو سے انٹری دی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے-

ایمان سلیمان:

نئی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ سے جلد فلم ڈیبیو کرنے والی اور اپنے بے باک انداز و خواتین کی برابری سے متعلق آواز اٹھانے والی ماڈل اور اداکارہ ایمان سلیمان نے نیے سال کے شروع میں ہی 5 جنوری کو اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا 5 جنوری کو آرٹسٹ جمیل سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کرنے والی ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنی محبت کو رشتے میں بدلنے کے لیے شادی کرتے ہیں اور کچھ لوگ شادی کرکے محبت کرتے ہیں ایسے ہی کچھ لوگ تنہائی ختم کرنے اور ساتھی کی چاہت میں شادی کرتے ہیں تاہم وہ حرام کو حلال کرنے کے لیے شادی کریں گی اور اب انہوں نے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کردیا-

اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان نے شادی کر لی

بختاور بھٹو زرداری:

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری رواں برس 29 جنوری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز میلاد النبیﷺ سے ہوا بلاول ہاوَس کراچی میں ہونے والی میلاد النبیﷺ میں ادی فریال تالپور اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے شرکت کی تھی –

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا کیسے ہوا آغاز؟

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہےمجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک باد ہو’۔

اداکار راحیل بٹ:

شادی کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی رومانٹک کامیڈی ڈراما ’ڈولی کی آئی گی بارات‘ کے اداکار راحیل بٹ نے 10 فروری 2021 کو شادی کی تھی راحیل بٹ نے بطور ویڈیو جوکی (وی جے) کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ ’آگ ٹی وی‘ میں ماڈلنگ و میزبانی بھی کرتے دکھائی دیےراحیل بٹ نے ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ کی کامیابی کے بعد اسی ڈرامے کی دیگر سیزن میں بھی کام کیا جن میں ’عینی کی آئے گی بارات‘ اور ’کس کی آئے گی بارات‘ سمیت دیگر سیریز شامل ہیںماڈلنگ و میزبانی میں شہرت حاصل کرنے کے بعد راحیل بٹ نے 2010 کے رومانٹک کامیڈی ڈراما ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔

علیزے گبول:

ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے 19 فروری کو خاموشی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں دوسری شادی کی تھی انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت سامنے آنے پر اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہی پرائیویٹ کر دیا تھا علیزے گبول نے دبئی میں خاموشی کے ساتھ شادی کی تھی اور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہو گیا ہےانہوں نے پوسٹ میں اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا دولہا انہیں انگوٹھی پہنا رہا ہوتا ہے تاہم تصویر میں دولہا کے صرف ہاتھ نظر آ رہے تھے۔

علیزے گبول نے پہلی شادی 2016 کے بعد کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے ایک بیٹی مرال بھی ہے علیزے گبول کو 2018 میں پہلے شوہر اسامہ کے ساتھ بیٹی کی سالگرہ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، دونوں کی 2017 میں ہی طلاق ہوچکی تھی مگر بیٹی کی وجہ سے ان کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔

قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار:

آنگن‘ اور ’پریم گلی‘ جیسے ڈراموں کی ہدایت کاری دینے والے قاسم علی مرید نے پروڈیوسر سعدیہ جبار سے 2 مارچ کو شادی کی تھی قاسم علی مرید کی طرح سعدیہ جبار بھی اپنا پروڈکشن ہائوس چلاتی ہیں، ساتھ ہی وہ شارٹ فلمیں بھی بناتی ہیں۔

سوہائے علی ابڑو اور کرکٹر شہزار محمد:

’موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے 22 مارچ کو کرکٹر شہزار محمد سے شادی کی تھی۔سوہائے علی ابڑو کے شوہر شہزار محمد فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور وہ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور مایا ناز کرکٹر حنیف محمد کے پوتے ہیں۔

سوہائے علی ابڑو کو فلموں میں ان کی بولڈ پرفارمنس اور گانوں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے، ان کی پہلی فلم ’انجمن‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جو ماضی کی مقبول فلم کا ریمیک تھی سوہائے علی ابڑو نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ’من جلی‘ 2012 میں ریلیز ہوا۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر:

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین 5 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز بھی ہیں ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے رخصتی سے قبل جلد نکاح کی وجہ بتا دی

منشا پاشا اور جبران ناصر:

معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا نے 11 اپریل کو شادی کی تھی۔

منشا پاشا اور جبران ناصر نے شادی کی تصاویر شئیر کردیں

مریم نفیس:

’دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’، ‘کبھی بینڈ، کبھی باجا’، ‘یاریاں’، ‘محبت نہ کریو’، ‘جھوٹی’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم نفیس 12 مئی اور 27 رمضان المبارک کو خاموشی رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔

اداکارہ مریم نفیس نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا

غنا علی:

اداکارہ غنا علی نے 17 مئی کو کراچی میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی کی تھی غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اداکارہ جیا علی:

’دیوانے تیرے پیار کے، گھر کب آؤگے، لو میں گم، سایہ خدائے ذوالجلال، گوری دا نخرہ اور کشف‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جیا علی 28 مئی کور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس کے ساتھ خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔

اداکارہ جیا علی نے ایک بڑے بزنس مین سے شادی کرلی

بینش راجا:

‘دل بے خبر، یقین کا سفر، سنگ مرر اور نظر بد’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی بینش راجا نے 10 اگست کو اپنے دیرینہ دوست سے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے شادی کی تھی۔

بینش راجا نے متعدد ڈراموں میں شاندار کردار ادا کرنے سمیت چند گانوں میں بھی پرفارمنس کی اور وہ پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے گانے زمین جاگتی ہے میں بھی دکھائی دی تھیں بینش راجا کو سب سے زیادہ مقبولیت 2016 کے رومانوی ڈرامے سنگ مر مر میں درخانے کا کردار ادا کرنے سے ملی لیکن اس کے بعد انہوں نے یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی شاندار اداکاری کی۔

اداکار عنایت خان:

پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں زیادہ تر مختصر کردار ادا کرنے والے اداکار عنایت خان نے 30 اگست کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی عنایت خان نے ڈرامہ جی ٹی روڈ ، ریشم گلی کی حسنہ، فرض ، عشق ذات، دل لگی و دیگر ڈراموں میں کام کیا ہے۔

منال خان اور احسن محسن اکرام :

معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے 11 ستمبر کو شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔

منال خان اور احسن محسن کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر:

ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے 25 ستمبر کو شادی کی تھی شادی کی تقریب میں اہلخانہ، قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوئے تھے نیہا راجپوت نے 2016 میں اداکاری کا آغاز کیا، اس سے قبل وہ ماڈلنگ کرتی تھیں، ان کی پرورش یورپی ملک یوکرین میں ہوئی ہے، کیوں کہ ان کی والدہ کا تعلق وہیں سے ہے نیہا راجپوت کے والد کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے پاکستان منتقل ہونے کے بعد وہیں سے ماڈلنگ و اداکاری کا آغاز کیا –

سلمان تاثیرکے بیٹے شہباز تاثیر کی معروف ماڈل سے دوسری شادی:حقیقت کھل کرسامنے آگئی

جبکہ شہباز تاثیر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے ہیں، جنہیں جنوری 2011 میں قتل کیا گیا تھا، والد کے قتل کے 7 ماہ بعد انہیں اگست 2011 میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا شہباز تاثیر تقریباً 5 سال تک مغویوں پاس افغانستان میں رہے تھے، جس کے بعد مارچ 2016 میں انہیں بازیاب کروایا گیا تھا شہباز تاثیر کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے فیشن ڈیزائنر ماہین غنی سے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

عثمان مختار:

ڈراما سیریل ’’انا‘‘، ’’ثبات‘‘ اور فلم ’’جانان‘‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار عثمان مختار نے 23 اکتوبر کو زنیرہ انعام سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا-

لوگ ان کی بیوی زنیرہ انعام خان کو معروف اداکارہ کبریٰ خان سے مشابہت کی وجہ سے کبریٰ خان کی بہن قرار دیا تھا عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے یونیورسٹی آف ویسٹرن سڈنی سے انٹرنیشنل قانون اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈبل ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں ایسوسی ایٹ ریسرچ اینالسٹ ہیں۔

اداکار عثمان مختار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

یوٹیوبر شاہ ویر جعفری:

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے 24 اکتوبر کو عائشہ بیگ سے شادی کی تھی۔

یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری رشتۂ ازدواج میں منسلک

اداکارہ زارا ترین اور فاران طاہر:

پاکستانی نژاد امریکی ہا لی وڈ اداکار فاران طاہر اور پاکستانی اداکارہ زارا ترین 8 نومبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے فاران طاہر پاکستانی اداکار نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں جو لاس انجیلیس میں پیدا ہوئے، فاران طاہر نے مشہور ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک، اسکیپ پلان اور آئرن مین میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں علاہ ازیں وہ اب تک 70 کے قریب تھیٹر کے کھیلوں میں اپنے ہنر کو پیش کرچکے ہیں۔ 1989 میں فاران طاہر نے امریکی ٹیلی وژن سے فنی کیرئیر کی ابتدا کی اور ڈراما سیریز ’مڈ نائٹ کالر‘ میں کام کیا۔ اس کے بعد سے دورِ حاضر تک 180 ڈراما سیریز میں کام کرچکے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ امریکی اداکار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

فاران طاہرنے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جاسکتا ہے، ان کے بھائی علی طاہر بھی اداکار ہیں جو ان دنوں ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی:

نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے 9 نومبر کو عصر ملک سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر ایچ پی سی ہیں۔انہوں نےدو سال ‎@TheRealPCB جوائن کیا تھا۔وہ لمس کے گریجویٹ ہیں ۔پی سی بی میں آنے سے قبل عصر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنر ل منیجر ل آپریشنز رہ چکے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کی کس معروف شخصیت سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا

ماڈل روبینہ خان:

فیشن ماڈل و اداکارہ روبینہ خان نے 22 نومبر کو خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا روبینہ خان نے 2015 کے بعد ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے متعدد میک اپ اور ملبوسات برانڈز سمیت جوتوں اور فٹنیس برانڈز کے ساتھ بھی کام کیا ہے روبینہ خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ماڈلنگ کے منصوبوں پر کام کیا اور ان کا شمار خوبصورت ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔

جنید صفدر:

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے 15 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھےجبکہ رواں برس اگست میں مریم نواز کے بیٹے کا لندن میں نکاح ہوا تھا ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھی-

مشک کلیم:

نامور اور سپر ماڈل مشک کلیم دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیا سے 17 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں پاکستان کی سُپر ماڈل مشک کلیم نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور اب تک کئی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔

ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ٹک ٹاکرز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن:

معروف ٹک ٹاک اسٹارز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن نے 17 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

مریم انصاری اور اویس خان:

اداکارہ مریم انصاری اور سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان 23 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

ہالی ووڈ شخصیات:

پاکستانی نژاد اداکار رز احمد:

پاکستانی نژاد ہا لی وڈ اداکار 38 سالہ رز احمد نے 14 جنوری 2021 کو انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے خاموشی سے بھارتی نژاد امریکی ناول نگار فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کرلی فاطمہ فرحین اور رز احمد کی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی، جو محبت میں تبدیل ہوگئی فاطمہ فرحین مرزا 1991 میں بھارتی نژاد برطانوی و امریکی خاندان میں پیدا ہوئیں جب کہ رز احمد 1982 میں پاکستانی خاندان کے ہاں لندن میں پیدا ہوئے تھے۔

رز احمد اب تک دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا رز احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کی ہے۔

آریانا گرانڈے:

امریکی ریپر و گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کے 5 ماہ بعد 18 مئی کو خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا آریانا گرانڈے نے منگیتر 25 سالہ ڈالٹن گومز سے اپنی رہائش گاہ پر انتہائی محدود مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی دنیا کی معروف ترین اور امیر گلوکاراؤں میں شمار ہونے والی آریانا گرانڈے نے کروڑ پتی صنعت کار ڈالٹن گومز سے محض 20 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تقریب منعقد کی۔

ڈالٹن گومز سے آریانا گرانڈے کے تعلقات 2020 کے آغاز میں استوار ہوئے تھے، اس سے قبل گلوکارہ کے تعلقات امریکی کامیڈین پیٹی ڈیوڈسن سے تھے، جن سے انہوں نے منگنی بھی کر رکھی تھی تاہم ان کی منگنی 2018 میں ختم ہوگئی تھی پیٹی ڈیوڈسن سے قبل آریانا گرانڈے کے تعلقات امریکی ریپر میک ملر سے تھے جو ستمبر 2018 میں حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

پیرس ہلٹن:

امریکی گلوکارہ، اداکارہ و کاروباری خاتون 40 سالہ پیرس ہلٹن نے منگنے کے 8 ماہ بعد 12 نومبر کو 40 سالہ کارٹر ریوم سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ شخصیات:

با لی وڈ فلم ساز علی عباس ظفر:

فلموں کے ہدایت کار 38 سالہ علی عباس ظفر نے سال کے آغاز میں 5 جنوری کو علیشیہ ظفر کے ساتھ شادی کی تھی ہدایت کار علی عباس ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔

معرف بالی وڈ مسلمان ہدایتکار نے شادی کر لی

ورون دھون:

با لی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال 25 جنوری 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھے ان کی شادی کی تقریبات ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں ہوئی تھیں جہاں پر مرکزی تقریب کی جگہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرا کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ورون دھون اور نتاشا دلال رشتہ ازدواج میں منسلک ،شادی کی تصاویر وائرل

دیا مرزا:

با لی وڈ اداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو ممبئی کے صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں دیا مرزا کی ویبھو ریکھی کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 میں ایک بزنس مین اور فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی تاہم دونوں نے 2019 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

یمی گوتم:

بھارتی اداکارہ یمی گوتم نے 5 جون کو خاموشی سے دیرینہ ساتھی فلم ساز ادیتیا دھار سے شادی کی تھی یمی گوتم اگرچہ چند با لی وڈ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پنجابی، تامل، کنڈا اور تیلگو سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائےتاہم یمی گوتم کو زیادہ شہرت ان کے گوری رنگت کے اشتہاروں کی وجہ سے ملی-

ماڈل و اداکارہ یمی گوتم نے شادی کر لی

راج کمار راؤ اور پترا لیکھا:

با لی وڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ پترا لیکھا پال 16 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل:

بالی ووڈ کترینہ کیف اور شرمیلے ہیرو وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے 700 سال قدیم قلعہ سکس سینز فورٹ میں ہوئی کترینہ اور کوشل کی شادی کو سال کی بہترین شادی قرار دیا جارہا ہے-

انکتا لوکھنڈے:

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اور با لی وڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے 15 دسمبر کو کاروباری شخص وکی جین سے شادی کی تھی۔