حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں چار پانچ ماہ میں یہ خود ہی ہینڈز اپ کردے گی، سراج الحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی مایوس کن اور نیب خود قابل احتساب ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کبھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کیا،حکومت زمین بوس ہوچکی ہے،حکومتی وزراء خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف کررہے ہیں،چینی کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کو گرفتار کرنا ضروری تھا،آج آٹا چینی اور پٹرول مافیا زیادہ طاقتور ہوچکا ہے۔حکومت میڈیا کا سامنا نہیں کرسکتی، حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں چار پانچ ماہ میں یہ خود ہی ہینڈز اپ کردے گی۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا

وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص

بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام

اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان

آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی ہے،قریشی

سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات نہایت تکلیف دہ ہے کہ حکومت عوام کو دھوکہ دینے میں کامیاب ہوگئی۔ ریا ست کو ماں کا کردار ادا کرنا چاہئے مگر جب سے حکومت آئی ہے ہر طبقہ زندگی کے لوگ رو رہے ہیں،احتجاج کررہے ہیں اور حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں،ایک کروڑ 70لاکھ نوجوان بے روز گار ہیں۔ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا،حکومت کی کشمیر پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ حکومت کی کشمیر کے حوالے سے کوئی پالیسی ہی نہیں تھی تو زیادہ بہتر ہوگا، جس طرح اقوام متحدہ اورعالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اسی طرح ہمارے حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

مجرموں کے آسانی سے بیرون ملک فرارکی وجہ سے پور ے نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں،سراج الحق

Shares: