سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت مسترد ہونے کا عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ عدالت نے جاری کر دیا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نےفیصلہ جاری کیا،سات صفحات پرمشتمل فیصلےمیں سپریم کورٹ کےفیصلوں کےحوالےموجود ہیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈریفرنس فیصلے میں سپریم کورٹ نےنیب کیسزمیں ضمانت کامعیارمقررکیا،سپریم کورٹ کےفیصلے کا اطلاق ضمانت قبل ازگرفتاری کیس میں بھی ہوتا ہے .فیصلہ میں کہا گیا کہ آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10جون کوضمانت مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا تھا ،درخواست ضمانت مستردکرنےکی وجوہات پرمبنی تفصیلی فیصلہ آج جاری کیا گیا
زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل
زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے
واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت عدالت نے مسترد کی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ ہیں، فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جاری ہے سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے مطالبے اور احتجاج کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہیں کئے.
اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف
قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج
قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف
زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ
زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک
بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت