حریم شاہ کو مذہبی تعلیم دلوائی،شرمندہ ہوں، حریم شاہ کے والد نے روتے ہوئے ویڈیو جاری کر دی

0
59

حریم شاہ کو مذہبی تعلیم دلوائی،شرمندہ ہوں، حریم شاہ کے والد نے روتے ہوئے ویڈیو جاری کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے والد نے ویڈیو بیان جاری کر دیا،جسے حریم شاہ نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کر دیا،حریم شاہ کے والد نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حریم شاہ کی حرکات پر انہیں اور ان کے خاندان کو شدید صدمہ ہے۔میرے رشتہ داروں کو حریم کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی ۔انہوں نے کہا حریم کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212698473063211010

اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں زوار حسین شاہ نے کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو حریم کی وجہ سے پہنچنے والے صدمے پر معذرت کرسکیں۔ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ وتعز من تشا وتذل من تشا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔صرف ایک بار مجھ سے میرے والد ناراض ہوئے اگرچہ میری بڑی اماں نے میری ان سے صلح کروادی لیکن شاید مجھے ان کی بددعا لگ گئی، اس کے بعد انہوں نے بہت اذیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے۔ان کو اپنی نہیں اس بات کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے قرابت داروں کو دکھ ہوا اور اس سب سے ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچااس پر میں سب سے زیادہ دکھی ہوں۔

حریم شاہ کے والد نے مزید کہا کہ ماضی میں ہمارے خاندان کااحترام تھا عزت تھی لیکن شاید میرے کسی گناہ میں اللہ نے سب کو شامل کرلیا۔ انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ، الہدیٰ انٹرنیشنل سے تعلیم القرآن کروایا، عالمہ کا کورس کروایا۔ ایک بات سوچ کر تسلی ہوتی ہے کہ حضرت نوح کا بیٹا اور لوط علیہ السلام کی بیوی بھی پیچھے رہنے والوں میں ہوگئی میرے پاس ان کی طرح اصلاح کرنے کا سلیقہ نہیں ہے۔

حریم شاہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس کچھ اختیار نہیں ہے پھر بھی میں اپنے اولیا اللہ اور اپنے چاہنے والوں سے دعاگو ہوں کہ وہ دعا کریں کہ وہ اسے حریم شاہ سے فضہ حسین بنائے۔اور میں اللہ کی رحمت سے ناامید بھی نہیں ہوں۔ہدایت دینا اس کا کام ہے۔ بڑے بڑے لوگ گمراہ ہوجاتے ہیں لیکن اگر اللہ راضی ہوجائے تو بڑے بڑے لوگ ٹھیک بھی ہوسکتے ہیں۔آپ سب دعا کریں کہ اللہ اسے کامیابی دے۔اس کی وجہ سے جن کی عزت پر حرف آیا ان سے معذرت خواہ ہوں۔ہماری دشمنی ہوسکتی ہے لیکن کسی کی عزت کبھی نہیں اچھالی۔

حریم شاہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ان کے گھر والے اذیت میں ہیں، سو تک نہیں سکتے، انسان ہیں برداشت کرنا پڑتا ہے۔دعاکریں اللہ ہمارے ملک کی اور خاندان کی عزت رکھے ہمارے نسب کی عزت رکھے۔میں تمام لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں جن کی میری وجہ سے عزت پر حرف آیا۔ اگر میں نے حریم سے کوئی تکلیف پہنچائی ہے تو اس بھی معذرت،اکچھ دوست کہتے ہیں کہ آپ کی عزت کی وجہ سے آپ سے بات نہیں کرسکے لیکن ہم اس دکھ کی وجہ سے کھانا تک نہیں کھاسکتے۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی

غیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکا

حریم شاہ، صندل خٹک نےمشبر لقمان کے خلاف سازش رچانےکا اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کردی

حریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.

معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے.

Leave a reply