ترک صدر کا شکریہ، فردوس عاشق اعوان بھی بول پڑیں، مزید کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترک قوم اور قیادت ایک ہیں۔ ترکی مسلم اقوام عالم کو مشترکہ ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان اور مسلم دنیا کے مسائل کو ایک مشترکہ حکمت عملی سے حل کرنے کے لئے ترک کوششیں قابل ستائش ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ترک عوام اور قیادت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کشمیری عوام سے بھارتی ظلم، جبر اور استبداد پر وزیر اعظم عمران خان کے دو ٹوک مؤقف کی تائید کی اور آواز بلند کی۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی طرف سے ہم ترک صدر رجب طیب اردوان اور وہاں کے عوام کے خصوصی طورپر مشکور ہیں کہ انہوں نے کشمیر میں بھارت ہندتوا ظلم و جبر پر پاکستانی مؤقف کو عالمی سطح پر بلند کیا۔

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کی آواز میں آواز ملائی ہے اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی توقعات اور امنگوں پرپورا اترے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کئی صدیوں سے دلوں کے رشتے سے تزویراتی شراکت کے روپ دھار چکے ہیں۔ ترک صدر کا موجودہ دورہ دو طرفہ تعلقات، تجارت، معیشت اور تکنیکی اقدامات کو تقویت دے گا اور دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبے ایک دوسرے کے حقیقی کلیدی تجارتی شراکت داری میں بدلیں گے۔

ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

Shares: