چین میں مقیم طلبا کے حوالہ سے حکومت کو ہوش آ ہی گیا، پاکستان سے چین کیا بھجوایا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے حوالہ سے حکومت کو ہوش آ ہی گیا، حکومت نے چین کے شہر ووہان میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے کھانا روانہ کر دیا گیا، پاکستانی طلبہ کے لیے 17 ٹن کھانا روانہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے تیار کھانا آج صبح طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے ووہان روانہ کیا گیا ہے، کھانا چینی شہر میں مقیم پاکستانیوں کو فراہم کیا جائے گا، کھانا لے جانے والا طیارہ واپسی پر چین سے کرونا وائرس کے تدارک کے لیے امدادی سامان بھی لے کر آئے گا۔ وزرات اوورسیز نے کھانے کے لیے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کا چیک چیئرمین این ڈی ایم اے کو دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانز فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے کے اشتراک سے چین میں پاکستانی طلبہ کے لیے خوراک پہنچائی، پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستانی طلباء کا اپنے شہریوں کی طرح بھرپور خیال رکھنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قبل ازیں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرونا وائرس کے باعث چین سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی ،وزارت خارجہ امور اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے جواب عدالت میں پیش کردیا گیا،ڈی جی خارجہ امور مدثر ٹیپو نے عدالت میں پیش ہو کر حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈی جی خارجہ امور نے کہاکہ چین میں کورونا کے باعث خراب صورتحال میں بہتری آرہی ہے،چین نے بتایا ہے کہ 2 ہفتوں میں چیزیں مزید بہت ہو جائیں گی ،پاکستان طلبہ کو خوراک اورادویات پہنچا رہے ہیں

عدالت میں والدین نے کہاکہ حکومت نے چین میں پھنسے طلبہ کو اپس لانے کیلئے اقدامات نہیں کئے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ چین میں طلبہ زیادہ محفوظ ہیں ،طلبہ ادھر ہوتے تو زیادہ خطرے میں ہوتے ،برطانیہ اور امریکا نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شہریوں کو نکال کر غلط کیا،دنیا بھر میں کورونا پرقابو پانے کی واحد مثال چین ہے ۔

ڈی جی خارجہ امور نے کہا کہ چین میں مقیم 95 فیصد طلبہ میں رقم بھی تقسیم کردی گئی ہے ،عدالت نے کہاکہ ہم اس کیس کو نمٹا دیتے ہیں ،آپ کو ریاست پر بھروسہ ہونا چاہئے ،نیشنل سکیورٹی کمیٹی بھی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے ،وکیل درخواست گزار جہانگیر جدون نے استدعا کی کہ کیس نمٹانے کے بجائے زیرالتوارکھا جائے،عدالت نے کیس کی سماعت4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

دوسری جانب چین نے کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کی حمایت اور کوششوں کو سراہاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شلوانگ نے اپنی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اورچین قریبی ہمسایہ ملک ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مددکی ہے اورمتعلقہ قراردادسے ایک بارپھراس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم چین میں پاکستانیوں کی صحت اورتحفظ یقینی بنانے کے لئے پاکستان سے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیارہیں.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

 

Shares: