وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، کرونا سے ملکر نمٹنے کا کیا عزم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔ چین کی حکومت اور قیادت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اولین ترجیح کے طور پر پاکستان کی مدد کے لئے پرعزم ہے
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے چین کے چیلنج گروپ آف کمپنیز کی منیجنگ ڈائریکٹر یان چن نے ملاقات کی اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے سلسلہ میں پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 15 ہزار پروٹیکشن سوٹس کا عطیہ پیش کیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ کورونا وائرس سے حفاظت کیلئے ان پروٹیکشن سوٹس کی تیاری جلد لاہور میں شروع کی جائے گی
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان کر دیا
چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مددکیلئے طبی ماہرین بھیجے گا چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا, پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔
پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بالکل صیح سمت جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کرونا وائرس کے چین میں تباہ کن اثرات کےدوران پاکستان کی حکومت کے چین کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے نہ صرف مطمئن ہے بلکہ مشکل وقت میں جس انداز سے وزیراعظم عمران خان حکمت عملی سے کام لیا اس پرپاکستان کا مشکور بھی ہے
واضح رہے کہ کرونا وائرس چین سے پھیلا تھا جو اب دنیا کے 197 ممالک میں پھیل چکا ہے، چین ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے روازنہ بیس سے زائد ممالک کو بتاتا ہے کہ انہون نے وائرس پر کیسے قابو پایا، چند روز قبل صدر مملکت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی چین کا دورہ کیا تھا، چین مین پاکستانی طلبا ووہان میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کے والدین نے کہا کہ طلبا کو واپس لایا جائے لیکن چین نے کہا کہ وہ محفوظ ہیں.وزیراعظم عمران خان بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے حوالہ سے جب بھی گفتگو کرتے ہیں وہ چین کے کردار کو سراہتے ہیں،
چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گلگت بلتستان کیلئےچینی امدادی سامان 27 مارچ کو خنجراب پہنچے گا،
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
وزیر اعلیٰ جی بی نے ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کے گورنر کو مددک یلئےخط بھیجا تھا،سامان چینی ینجیان ایغور اٹانومس ریجن کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کوفراہم کیاجائیگا،چینی سفارتخانے کے مطابق طبی سازو سامان درہ خنجراب کے ذریعے گلگت بلتستان کو فراہمی کیلئے تیار ہو گا،امدادی سامان میں 2 لاکھ فیس ماسک، 2 ہزار این-95 ماسک،2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،امدادی طبی سامان میں 5 وینٹی لیٹرز اور 2 ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کپڑے بھی شامل ہیں