کرونا وائرس، سعودی عرب میں ایک دن میں 6 ہلاکتیں، آگاہی مہم کیلیے بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک ہی دن میں سعودی عرب میں چھ ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے
سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 157افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1720 ہو گئی ہے. سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اب تک 264 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں،
سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سب سے زیادہ مریض مدینہ منورہ میں سامنے آئے جن کی تعداد 78 ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں 55، ریاض میں7، قطیف میں 6، جدہ اور الھفوف میں 3، 3،تبوک اور طائف میں 2، 2 اور الحناکیہ میں ایک شخص کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا.
قبل ازیں سعودی وزارت اسلامی امور دعوت و رہنمائی نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 8700 سے زیادہ مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرے کرایا ہے- مساجد میں سپرے کورونا وائرس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے.
سعودی وزارت صحت کی اپیل پر کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اور احتیاطی تدابیر، لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی مدد کے لیے سعودی عرب سے خواتین سمیت 78 ہزار سے افراد نےرضاکارانہ طور پر اپنا اندراج کروایا ہے.
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی نیز مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا،تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا ہے








