کرونا وائرس، بھارت میں ہلاکتیں پاکستان سے 4 گنا زیادہ ہو گئیں

0
43

کرونا وائرس، بھارت میں ہلاکتیں پاکستان سے 4 گنا زیادہ ہو گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 393 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

بھارت کی مختلف ریاستوں میں کرونا پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 71 غیر ملکی بھی شامل ہیں، بھارت میں اب تک کرونا کے 1036 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں. بھارت میں اسوقت کرونا کے 11 ہزار 487 مریض ہیں

بھارتی وزارت سحت کے مطابق کرونا 32 ریاستوں میں پھیل چکا ہے، سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہین، وہاں کرونا کے 2334 مریض اور 160 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس علاقے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 349 نئے مریض سامنے آئے.

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کرونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 362 ہو گئی ہے،جبکہ اس ضلع میں 35 ہلاکتیں‌ہو چکی ہیں، 37 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں

تامل ناڈو میں کرونا وائرس سے 12 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، آج ایک 96 سالہ خاتون کی موت ہوئی ہے،

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

بھارتی وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تینوں ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسز پانچ ہزارسےزائد ہو چکے ہیں جو بھارت میں اب تک متاثر لوگوں کی کل تعداد کا تقریبا 50 فیصد ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے

 

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

Leave a reply