لاہور میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، متعدد علاقے سیل

0
42

لاہور میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، متعدد علاقے سیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

لاہور میں کورونا وائرس کے58 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد لاہور میں مریضوں کی تعداد 943 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس پنجاب کے 36 اضلاع میں پہنچ چکا ہے، وائرس کا شکار مریضوں میں 2082عام شہری، 1915 رائیونڈ سےمنسلک افراد، 768 زائرین اور86 قیدی شامل ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 68 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 925 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس وقت 20 مریض تشویشناک حالت میں ہیں

لاہور کے انارکلی دھوبی محلہ میں ایک ہی گھر کے 5 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا سے متاثر ہونے والوں میں 3 خواتین ،ایک مرد اور بچہ شامل ہیں۔ مریضوں میں شامل دونوں خواتیں لندن سے لاہور آئیں تھی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو سیل کر دیا ہے، تاہم ابھی تک گلی اور علاقے کو سیل نہیں کیا گیا۔

ایک ہی گھر میں کرونا وائرس کے 5 مریض سامنے آنے پر علاقہ میں دوسرے لوگوں کی سکریننگ کے بعد ٹیسٹنگ کی جائے گی، اگر مریضوں کی تعداد بڑھی تو علاقے کو سیل کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں سمن آباد کےعلاقے انور پارک میں بھی ایک ہی گھر کے 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ٹاؤن شپ میں بھی ایک ہی گھر سے 10 کورونا مریض سامنے آئے تھے،

شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد میں بھی کورونا کے 17 مریضوں کومیوہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ راجگڑھ میں بھی تین گلیوں میں 16 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے.

قبل ازیں سروسز ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کے 9 مریض صحت یاب ہوگئے، زیرعلاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے،صحت یاب ہونے والوں میں سے سات کا تعلق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 3 ڈاکٹرز اور 4 پیرامیڈیکس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں چلڈرن ہسپتال میں دو بچے اور میو ہسپتال کے 8 مریض کورونا کو شکست دے کر گھر لوٹ گئے، لاہور کا پہلا متاثرہ شخص سلمان بھی صحت یاب ہونیوالوں میں شامل ہے، میو ہسپتال کے 8 اور چلڈرن ہسپتال کے دو ننھے بچوں کے کورونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-

وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے-پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-رمضان المبارک کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2بجے سے صبح4بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی- گروسری سٹورز،کریانہ سٹورز،ڈیپارٹمینٹل سٹورزوسپرمارکیٹس(صرف گروسری،پھل اورسبزیوں کے سیکشن)صبح9بجے سے شام 5بجے تک کھلے رہیں گے-آپٹیشنزشاپس، بیکریاں،زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9بجے سے شام 5بجے تک اوپن رہیں گی- زرعی مشینری کی ورکشاپس، سپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرزکو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی-

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

دودھ دہی کی دکانیں،پولٹری اورمرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی-پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی- مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے-میڈیکل سٹورزاور فارمیسی کھلی رہیں گی-مساجدکے لئے جاری20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-

مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی-رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،اسی لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرنا عوام کے مفاد میں ہے

Leave a reply