کرونا مریضوں کا علاج، سندھ حکومت بازی لے گئی،بڑی خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناکےمریضوں کیلئے سندھ میں پہلی بار کلینیکل ٹرائل پیسیو امیونائزیشن کی اجازت دے دی گئی

سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذراپیچوہو کا کہنا ہے کہ 11مریضوں کے کلینیکل ٹرائل سے خاطرخواہ نتیجہ ملاہے،کلینیکل ٹرائل کیے جانے والے مریضوں میں سے3مریض ایسے تھےجو9 دن میں منفی ہوگئے کلینیکل ٹرائل کیے جانے والے 4 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے،5مریض ری کورہورہے ہیں،صحت میں بہتری آرہی ہے،2 کووینٹی لیٹرکی ضرورت پڑی وہ وینٹی لیٹرزپرہیں،

سندھ کی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی صوبے میں پہلی مرتبہ تجربہ کیا گیا۔سندھ کے ڈاکٹرز کی کاوشوں سے پیسو امیونائیزیشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ پیسو امیونائزیشن سے بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر جانے سے بچایا جا سکے گا، یہ ٹرائل بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی نگرانی میں ہو رہا ہے، اور مکمل طور پر معیاری ضابطہ کار کے ساتھ اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پلازمہ لیتے وقت تمام تر اخلاقی پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو سندھ حکومت نے ہسپتالوں کو پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دی تھی، پاکستان کے معروف ماہر خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ جب ہمیں اجازت ملے گی توفوری علاج کرنے کوتیارہوں گے،

ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ایک کام کیا کہ جو لوگ کروناوائرس سے صحتیاب ہوئے ان کے خون سے پلازما نکال کر دوسروے مریضوں کے خون میں انجیکٹ کیا تو خاطر خواہ رزلٹس ملے۔ چین میں ڈاکٹرز نے نے 2 ایم ایل پلازما لگایا تو 2 بار لگانا پڑا اور جسے 6 ایم ایل لگایا تو ایک ہی ڈوز میں مریض صحتیاب ہو گیا تھا،

ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا پازیٹیو ہو اور سمپٹمز نہ آئے ہوں جیسے سندھ کے وزیر تعلیم اب صحتیاب ہوئے ہیں تو ان کے خون سے پلازما نکال کر کم از کم 2 لوگوں کو صحتیاب کیا جاسکتا ہے۔ کرونا کا علاج اس طرح مکمن ہے جس طرح چین نے دنیا کو بتایا ہے،پاکستان میں بھی کام فاسٹ ٹریک سے ہو رہا ہے اور امید ہے جلدی اجازت مل جائے گی۔ پاکستان میں 100 کے قریب لوگ ہیں جو صحتیاب ہوئے ہیں ان کے خون سے پلازما نکال کر رکھا جا سکتا ہے۔ مگر اس کے لیے ہمیں حکومت سے اجازت کی ضرورت ہو گی۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے۔

قبل ازیں جس بندے کو کرونا وائرس ہوا اور وہ صحتیاب ہو گیا ہے تو اس کا خون ویکسین کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چین اس پر تحقیق کر رہا ہے.

ویکیسین کی بڑی تعداد میں تیاری ممکن نہیں ،یہ آسان اور سستی ترین ویکسین ہو گی، اس پر چین میں تحقیقات جاری ہین، اگر چین اس پر تحقیق مکمل کر لیتا ہے تو دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنا مزید آسانا ہو جائے گا.امریکی سائنسدانوں نے بھی کرونا وائرس کے علاج کے لئے ویکیسن کی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی، وہ اب معروف دوا وافرپلازما میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں.

چینی سائنس دانوں نے بھی کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کے خون کو کرونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جلد کچھ کرنا ہو گا، تیز ترین اور سستا علاج تلاش کرنا ہو گا،اور خون کی ویکسین ہی سستا ترین علاج ہے،

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

Shares: