شوگر کمیشن رپورٹ،ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس،بڑا اعلان کر دیا

0
45

شوگر کمیشن رپورٹ،ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس،بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنماملک محمد احمد خان ، رانا مشہود، عظمیٰ بخاری نے شوگر بحران انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رزاق داؤد ، خسرو بختیار اور دیگر حکومتی لوگوں کو کچھ نہیں کہا گیا ،کمیشن 2018 کی چینی قلت پربنایا گیا تھا،انکوائری رپورٹ کو یکسرمسترد کرتےہیں،

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےچینی کی قلت اور قیمت میں اضافے کا کوئی نوٹس نہیں لیاتھا،نیب کابینہ کی ذمے داری کو کیوں نہیں دیکھ سکتا ،عمران خان کوکمیشن کےسامنے پیش ہونے کیلئےکہا ہی نہیں گیا،دیکھنا چاہیےتھا کہ ای سی سی کے فیصلوں میں کون لوگ شامل تھے،

ملک محمد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چینی کی مصنوعی قلت صاف نظرآرہی تھی،اصل معاملہ چینی کی قلت پیدا کرنےوالوں کوبےنقاب کرنا تھا جونہیں کیا گیا،برآمد سےملک میں چینی کی قلت پیدا ہوئی اس کا ذمےدارکون ہے،کیا مشترکہ ذمےداری کے اصول سے وزیراعظم آگاہ نہیں؟ کابینہ کےفیصلوں کی ذمہ داری وزیراعظم پرہے،ای سی سی کے فیصلے کے برعکس چینی کو ایکسپورٹ کیا گیا

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی قلت 2018 میں موجودحکومت میں پیدا ہوئی، چینی برآمد کی اجازت دےکرقلت پیدا کرنے والے سے کوئی نہیں پوچھےگا،پنجاب کابینہ کے2ممبران نےسبسڈی دینےسےروکالیکن نہیں سنی گئی،حکومتی اہلکارشریف فیملی کےبچوں کی شوگرملوں میں بیٹھےہیں،کیابزدار عمران خان کی اجازت کےبغیرسبسڈی دینےکافیصلہ کرسکتےہیں؟نوازشریف جےآئی ٹی میں پیش ہوسکتےہیں تووزیراعظم عمران خان کیوں نہیں،

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ کیا عثمان بزدار مقدس گائے کی حیثیت رکھتے ہیں دیکھا جاتا کہ کس نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی چینی 65 روپے سے بڑھا کر 85 روپے کلو کر دی گئی رپورٹ میں وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق کوئی بات نہیں

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو فائدہ دینے کیلئے چینی کی مصنوعی قلت پیداکی گئی،شوگر کی قیمت میں اضافہ مصنوعی قلت کے باعث ہوا،شوگر ایڈوائزری کمیٹی نےصوبوں کی رائے کے  بغیر چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی،یہ نہیں بتای اگیا  کہ چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کس نےدی،107بلین روپے کے ناجائزنفع اپنے لوگوں کودلوایاگیا،

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سبسڈی دی لیکن کسی ذمہ دار کا تعین نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت میں بھی سبسڈی دینے پر کسی ذمہ دار کا تعین نہیں کیا گیا۔چینی سے متعلق رپورٹ میں ان ذمہ داروں کا تعین کرنا تھا جو نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم کو جن لوگوں نے غلط رپورٹ دی کیا ان کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی؟ بیس روپے فی کلو چینی مہنگی کی گئی، ایک ملین ٹن ایکسپورٹ کی گئی اس کا ذکر رپورٹ میں نہیں ہے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کے افسران دو سال سے شوگر ملز کے معاملات دیکھ رہے ہیں، انہوں نے ڈبل ریکارڈ کا کبھی ذکر ہی نہیں کیا۔ ایک ملین ٹن سرپلس کہ کر چینی ایکسپورٹ کی گئی ان کا رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں۔ انکوائری کمیشن کا واحد معاملہ ایک ملین ٹن چینی کی اپکسپورٹ پر سبسڈی کی تحقیقات تھی۔ شہبازشریف کی حکومت میں نہ گنے کی قیمت کم کی گئی نہ چینی کی قیمت بڑھنے دی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چینی سبسڈی انکوائری کمیشن کی سمت تبدیل کی گئی ہے

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

Leave a reply