طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ ممبران اس پر بحث کررہے ہیں، کل تک تمام متعلقہ وزرا کی ایوان میں حاضری یقینی بنائیں،
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت صحت،خوراک،وزیرہوا بازی موجود رہیں تاکہ بحث مکمل کریں،سوالوں کے جواب دیں ،بصورت دیگر تقاریر لاحاصل ہونگی اور ہم تقاریر کرکے چلے جائیں گے،
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ تمام وزرا ایوان میں رہیں ،اپنی وزارتوں سے متعلق جواب دیں گے، قومی اسمبلیوزیر ہوا بازی موجود ہیں،وزیر خوراک بھی ایوان میں پہنچ رہے ہیں،
وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان نے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ ایوان میں پیش کردی
وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ میرا وعدہ ہے کہ فری فیئر انکوائری ہوگی، تحقیقات جاری ہیں ،احتساب ہو اور حساب ہو تاکہ ان واقعات پر قابو پایا جاسکے، ایسا بہت کم ہوتاہےکہ طیارہ حادثے میں کوئی بچ جائے،طیارہ حادثے میں 97 افراد انتقال کرگئے،طیارہ حادثےمیں معجزانہ طور پر دو افراد بچ گئےجو صحتیاب ہورہےہیں،95 افراد کی میتوں کی شناخت ہوگئی ہے،82خاندانوں کودس لاکھ روپےفی کس دیا گیا،
وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں طیارہ گرا وہاں کے لوگوں کا جذبہ دیدنی تھا، طیارہ حادثہ،کچھ خاندانوں نےامداد لینے سے انکارکیا،طیارہ آبادی پر گرا ، جس سے کئے گھر متاثر ہوئے، 5 گھرانوں کےلوگوں کو پی آئی اے نے ہوٹل میں ٹھہرایا ہوا ہے، ماڈل کالونی کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، ماڈل کالونی کےلوگوں کےگھر،گاڑیاں تباہ ہوئیں، حکومت وقت کی ذمےداری ہےانکی معاونت کی جائے، طیارہ حادثے کی صاف شفاف انکوائری ہوگی، 22جون کو انکوائری رپورٹ ایوان میں پیش کی جائیگی،طیارے حادثے کےنقصانات کا سروے ہورہاہے، انشاءاللہ نقصانات کا ازالہ ہوگا،
وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ چیزیں ٹھیک حساب اور احتساب سےٹھیک ہوں گی، ہم سب لوگ اس کے ذمےدار ہیں، لیکن چیزوں کو ٹھیک بھی کرناہے،ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثات کی رپورٹ سے بھی ایوان کو آگاہ کیا جائےگا، طیارے حادثوں کی انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آسکیں، اےٹی آر طیارے کے حادثے کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے نہیں لائی گئی، ایئر بلو حادثے کی بھی مبہم رپورٹ سامنے آئی، حادثات کی کچھ تو وجہ ہے، کوئی تو ذمے دار ہے، کسی کو تو حساب دیناہوگا،
وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے82خاندانوں کےلیےسہولیات فراہمی کی حقیرکوشش کی،پچھلے ادوار میں پائلٹس کی جعلی ڈگریاں بھی سامنے آئیں، کتنا بدقسمت ہےیہ ملک کہ ہر معاملے پر دو نمبری کی گئی ، ہم نے پی آئی اے سے کسی ملازم کو نہیں نکالا، پوری دنیا کی ایوی ایشن انڈسٹریز کو 350بلین ڈالرز کا نقصان ہوا، انٹرنیشنل پائلٹس کی ایسوسی ایشن کو درخواست کی کہ ایک پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن دیا جائے، بیرون ملک پھنسے 56ہزار846پ اکستانیوں کو پاکستان واپس لائے، حالیہ ادوار میں کئی حادثے ہوئے ، کسی ذمے دار کا تعین نہ ہوا، نہ کسی کو سزا ہوئی، طیارے کا وائس اور ڈیٹا باکس دونوں ڈی کوڈ ہوچکےہیں، ائیر بلیو کا طیارہ مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر گرا ،کسی ایک واقعے کی نہ مکمل تحقیقات ہوئیں نہ رپورٹس آج تک آئیں ،
وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ 31 جہازوں کا فلیٹ ہےلیکن پی آئی اے کی موجودہ صورت پر ہم شرمندہ ہیں ، کسی تو ذمے دار ٹھہرانا ہوگا، کسی کے گریبان تک تو ہاتھ ڈالنا ہوگا ، ہم سب لوگ اس کے ذمے دار ہیں لیکن ہمیں چیزوں کو ٹھیک بھی کرنا ہے، خرم دستگیر کےتحقیقات کے حوالے سے مطالبات منظور کرتا ہوں
وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پی آئی اے سے کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا ، میں ایک اورپوائنٹ شامل کررہاہوں کہ تمام پائلٹس کی ڈگریاں،لائسنس بھی چیک کئے جائیں گے، رکشا ، ٹیکسی ، بس، ٹرک چلانے کیلیے بھی تربیت اور لائسنس کی ضرورت ہوتی ہےاورچیک کیاجاتا ہے،ماضی میں حکومتوں نے سیاسی بنیادوں پر پی آئی اے میں بھرتیاں کیں ، 6 ارب روپے کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان ہوچکاہے،
طیارہ حادثہ تحقیقاتی بورڈ کی تحقیقات کو صاف و شفاف رکھنےاوراس کی ساکھ کیلیے کمیٹی میں توسیع کا اعلان کر دیا گیا،وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ تحقیقاتی کمیٹی میں انٹرنیشنل پائلٹ ایسو سی ایشن کا نمائندہ شامل کیا جائےگا،تحقیقاتی کمیٹی میں نمائندہ نامزد کرنے کیلیے انٹرنیشنل پائلٹ ایسوسی ایشن کو لکھ دیا ہے، ترکش ائیر لائن کے پاس اے 320 طیارے کا فضائی بیڑے ہے ، ترکش ایئر لائن کا نمایندے بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے
اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی
جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج
کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات
ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی
وفاقی وزیرہوا بازی غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کے کمرشل اور آپریشنل امور تقسیم کرنا چاہتے ہیں، بلوچستان کیلئے ابھی تک کوئی فلائٹ آپریشنل نہیں ہوئی ، بلوچستان کا شکوہ درست ہے ، بین الاقوامی آپریشن شروع کرنے کیلئے وزیراعظم سے این سی سی کے آئندہ اجلاس جلد بلانے کی درخواست کی ہے، سول ایوی ایشن کی دو حصوں میں تقسیم قانون سازی کے ذریعے ہوگی،بین الاقوامی پروازیں 15 جون سے شروع کرنے کی تجویز ہے، انٹرنیشنل پروازوں سے متعلق صوبوں سے مشاورت کریں گے