باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کے اہلخانہ کے لیے نجی سیکیورٹی کمپنی اور پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے امداد کا اعلان کیا ہے

سی ای او نجی سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ اپنی ایس او پی کے تحت شہدا کے اہلخانہ کے اخراجات اٹھائیں گے، شہید افتخار وحید اور خدا یار دیر کے رہنے والے تھے۔ افتخار وحید دسمبر 2016 سے اسٹاک ایکسچینج پر تعینات تھے، شہید خدا یار دسمبر 2014 سے اسٹاک ایکسچینج پر فرائض انجام دے رہے تھے

سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کے 2 سیکیورٹی گارڈ وقاص اور شاہ زیب آپریشن تھیٹر میں ہیں۔

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی سیکورٹی گارڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا گیا کہ ماریہ بی کی ٹیم نے افتخار وحید کے بیٹے سے رابطہ کیا ہے۔ خدایار کے اہل خانہ سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں

قبل ازیں فلاحی تنظیم جے ڈی سی نے بھی شہید گارڈز کی بیواؤں کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والا سکیورٹی گارڈ افتخار 5 بچوں کا باپ تھا، ایک بچہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں، شہید اہلکار صرف 2 دن بعد یکم جولائی کو ریٹائرڈ ہونے والا تھا، اور تنخواہ صرف 18 ہزار روپے تھی

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک

پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں داخلے کی کوشش کرتے وقت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جب کہ مزید 2 دہشتگردوں کو آگے ہی مار گرایا اور دہشتگرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔

کراچی حملہ، تحقیقات میں اہم پیشرفت، واقعہ کا مقدمہ درج

Shares: