باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں کرونا مریضوں کے حوالہ سے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر پر ہونے والے اخراجات پر مسلم لیگ ن نے سخت تنقید کی ہے

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے 600مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا لیکن کرایہ 55کروڑ بن گیا۔نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہو جاتی ہیں؟

حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ اللہ کی بندی جمعہ کا دن ہے جھوٹ نہ بولو ایک جھوٹی خبر کو بغیر تصدیق پھیلانے سے تمھارا ہی گناہ بڑھے گا ۔۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 600لوگوں کی جان بچائی ہے نا کے پو را ٹبر جہاز میں ڈال کے لند ن سیر کروائی ہے۔

https://twitter.com/munirahmad2011/status/1281539380386172928

واضح رہے کہ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال لاہور کے حوالہ سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی بھرپور انداز میں تردید کرتے ہیں۔ امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت لاہور ایکسپوسنٹر میں حکومت پنجاب کی جانب سے نہ تو کوئی فضول خرچی کی گئی اور نہ ہی کرایہ کی مد میں کوئی رقم واجب الادا ہے۔ کورونا وباء کو انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کے بعد مریضوں کی سہولت کی خاطر حکومت پنجاب نے قرنطینہ سنٹرز اور فیلڈ ہسپتالوں کا آغاز کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکسپوسنٹر میں پنجاب کا سب سے بڑا کورونا فیلڈ ہسپتال قائم کیاگیا۔ تمام پروکیورمنٹ کا عمل شفاف اور قانونی طریقہ کار کے ساتھ مکمل کیاگیا. مارچ میں لاک ڈاؤن کے باعث تمام تقریبات پر پابندی عائد کی گئی. شادی ہالز سمیت ایکسپوسنٹر کو بھی ہر قسم کی تقریبات کیلئے مکمل بند کر دیا گیا. ضلعی انتظامیہ نے حکومت کے فیصلے کے مطابق ایکسپوسنٹر کی عمارت کو ہنگامی بنیادوں پر فیلڈ ہسپتال میں منتقل کیا.

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ 10اپریل 2020کو ڈی سی لاہور کی زیرصدارت ایکسپوسنٹر انتظامیہ کے ہمراہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں طے ہوا کہ ایکسپوسنٹر میں قائم عارضی فیلڈ ہسپتال کے بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کرے گا۔ بل غلط فہمی سے سامنے آیا جس کے بعد ایکسپوسنٹر بارے غلط فہمی دور کرنے کیلئے میٹنگ کے تمام مندرجات وفاقی حکومت کو بھیج دیئے گئے ہیں

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

 

Shares: