باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے تین کشمیری مزدوروں کو گرفتار کر کے فیک انکاؤنٹر میں شہید کر دیا
بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر سرچ آپریشن کے نام پر جہاں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہے وہیں کشمیری نوجوانوں کو آئے روز فیک انکاؤنٹر میں شہید کیا جا رہا ہے
ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو جو مزدور تھے انہیں گرفتار کیا اور بعد ازاں شوپیاں میں فیک انکاؤنٹر میں شہید کر دیا،بھارتی فوج نے ان کشمیریوں کی لاشوں کو نا معلوم مقام پر دفن کر دیا گیا ہے
کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر دنیا خاموش ہے، 3 کشمیری مزدوروں کے لواحقین کو کون انصاف دے گا؟ کوئی نہیں جانتا، جو بھی آزادی کے لئے نعرہ لگاتا ہے بھارتی فوج اسے جعلی انکاؤنٹر میں شہید کر دیتی ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے
قبل ازیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے منگنر میں سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا ہے
مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے سے دو اے کے 47 رائفلیں اور چار میگزین بر امد کئے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ رمیش انگرل نے کہا کہ ‘ہمارے پاس مخصوص ان پٹ تھی اور اسی بنیاد پر اسپیشل آپریشن گروپ پونچھ اور مقامی فوج کے یونٹ نے سرچ آپریشن شروع کیا۔
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
آپریشن کے دوران منگنر کے چوٹی میں کالسا جنگل کے علاقے میں، ایک خفیہ ٹھکانہ دیکھا گیا۔ جب ٹھکانے کی تلاشی لی گئی تو ویہاں دو اے کے 47 اور چار میگزین تھے۔
مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے گذشتہ سال 5 اگست کو مسلط کردہ لاک ڈاون کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔اس دوران بھارتی فوجیوں نے 217 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں 4 خواتین اور 10 لڑکے شامل ہیں۔ پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کی وجہ سے کم سے کم ایک ہزار افراد شدید زخمی ہوئے ۔