پاکستان شوبز انڈستری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی مسجد میں فلمائی گئی نئے گانے کی میوزک ویڈیو کے حوالے سے مانگی گئی معافی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ان کی معافی قبول کر لی ہوگی لیکن عجیب بات ہے کہ اللہ کے کچھ بندے صرف ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کرنے والے ہیں-

باغی ٹی وی : رواں ماہ 8 اگست کو سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی میوزک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے نئے گانے قبول کی شوٹنگ کے لیے تاریخی مسجد وزیرخان میں موجود تھے ۔

صبا قمر اور بلال سعید کیاس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین اور معروف سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر دونوں فنکاروں نے وضاحت دیتے ہوئے لوگوں کی دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی تھی لیکن اس کے باوجود بھی فنکاروں کے خلاف کا مطالبہ جاری رہا-

اس کے بعد صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی معافی پر یاسر حسین کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی اور ساتھ میں صبا قمر اور بلال سعید کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

یاسر حسین کا اپنی اسٹوری میں کہنا تھا کہ صبا قمر اور بلال سعید کے میوزک کی معافی اللہ نے ضرور قبول کر لی ہو گی کیوں کہ اللہ معافی قبول کرنے والا ہے۔

یاسر نے مزید لکھا کہ عجیب بات یہ ہے کہ اللہ کے کچھ بندے صرف ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کرنے والے ہیں۔

یاسر حسین انسٹاگرام سٹوری سکرین شاٹ
اداکار یاسر کی یہ اسٹوری صبا قمر کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کی گئی جس میں صبا قمر کا یاسر کو دعا دیتے ہوئے لکھا تھا کہ صداخو ش رہو۔

صبا قمر کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ نے کس طرح میری زندگی کی سب سے اہم خوشی چھین لی

مساجد سینما نہیں ہے مساجد کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ٹویٹر…

اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی بیحرمتی پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ کی…

مسجد وزیر خان کا تقدس پامال کرنے والوں کو جلد از جلد سزا دی جائے چودھری شجاعت…

مسجد وزیر خان میں ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بلال سعید نے معافی مانگ لی

مسجد میں گانے کے شوٹ کی اجازت کے تیس ہزار روپے لیے گئے ، نوٹیفیکیشن سامنے آ گیا

قبول ہے ایک گانا تھا ان کا اصل نکاح نہیں تھا کہ انہوں نے ایک مشہور مسجد کے مذہبی…

مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،…

صبا قمر کی مسجد وزیرخان میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

Shares: