باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ابھی چین سے جو خبریں آئی ہیں وہ اتنی خوش آئند ہیں کہ جتنے بھارتی ہیں انکی پھوپھی مر گئی ہو گی کل تک شاید نانی بھی مرجائے،اب تو چائنہ اور پاکستان ایک اگلے لیول پر جانے والے ہیں ملٹری کو آپریشن ہونے والی ہے، ہر محاذ پر انڈیا کے دانت کھٹے ہونے ہیں،

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو کہا ہے کہ وہ کرونا کی ویکسین سب سے پہلے اس کو دے گا جس پر مبشر لقمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پہلے اپنے مرنے والوں کو تو بچا لیں پھر کسی اور کو آفر کریں ، نہ نو من تیل ہو گا ،نہ رادھا ناچے گی، بنگلہ دیش سی پیک کا حصہ بن رہا ہے اس سے بھارت کو مروڑ اٹھ رہی ہے، وہ ویکسین بھی لے لیں گے لیکن بھارت کی بات نہیں مانیں گے،یہاں نہیں ہوتا لوگ بریانی کہیں اور سے کھاتے ہیں ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں، بنگلہ دیش میں بھی وہی ہو گا

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ اسرائیل نے فلسطین میں پاور پلانٹس کا تیل بند کر دیا ہے ، ہسپتال سمیت بہت جگہوں کی لائٹ بند کر دی، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ بہت دکھ کی بات ہے، جب سارے مسلمان ملک ایک پیج پر نہ ہوں تو وہ جو مرضی کرتا رہے، کس ملک نے مذمت کی، ایران اور پاکستان کر دیں گے باقی سب چپ رہیں گے، ہمارے اندر جب بگاڑ ہے تو باقی کسی کو کیا کہنا ہے، یہ بہت بڑی ہیومن رائیٹ وایلیشن ہے، اسکا دنیا کو اثر لینا چاہئے اور سدباب ہو

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ترکی کے ہاتھ خزانہ لگ گیا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے، ترکی ہمارا برادر ملک ہے، اسکے ہاتھ خزانہ لگتا ہےتو ہمیں لگے گا کہ ہمارے ہاتھ لگ گیا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ابھی خزانہ ہاتھ لگا نہیں، ابھی دریافت ہوا جس کا اردگان نے ذکر کیا، اب اللہ کرے کہ باقی یورپین کنٹریز اس کو اس پر کام کرنے دیں، پاکستان میں جو آئل کی بات تھی وہ امریکی کمپنی نے بند کر دی تھی یہ کہہ کر یہ مہنگا ہے حالانکہ ہمیں پتہ ہے کہ پاکستان کے پاس بہت تیل ہے، ہمارے ترکی سے اچھے تعلقات ہین، پاکستانی محبت کرتے ہیں اردگان سے،تو پاکستان کوچاہئے کہ ترکی سے درخواست کریں، کہ پاکستان میں آفشور آئل کی ڈرلنگ کریں اس میں سے جو انٹرنیشنل کنٹریکٹ ہوتا ہے وہ کریں ،اس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا، فرانس جمپ ان کر گیا ہے، اٹلی ابھی آئے گا،کہیں ملٹری کانفلکٹ میں تبدیل نہ ہوجائے چیز

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ آپ کے نزدیک وزیراعظم عمران خان اور محمد بن سلمان کی درمیان ناراضگی کی کیا وجہ ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ان دونوں کے مابین کوئی ناراضگی ہے،یہ غلط فہمی ہے، محمد بن سلمان اور عمران خان اپنے اپنے ملک کے دونوں سیاق و سباق ہیں وہ ذاتیات پر ناراض نہیں ہوں گے، اپنے اپنے ملک کے لئے بہتر سوچنے کی بات ہے، میں سعودی حکومت کے خلاف بات کرتا ہوں اسکے باوجود سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بہت زیادہ گہرے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانیوں کا وہاں لائف سٹایل بہتر ہو، 9 ہزار پاکستانی جیل میں ہیں وہ نکل آئیں، انڈیا سے زیادہ پاکستان کو اہمیت دیں،ہم ان سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے،سعودی عرب میں تو پاکستانیوں کا دل ہے ،کیونکہ جہاں روضہ رسول، خانہ کعبہ ہے، مسجد نبوی ہے یہ مسلمان کے لئے ہر رشتے سے مقدم ہیں، ہماری شخصی ناراضگی تو ہو سکتی ہے، ہماری ملکوں یا علاقوں سے ناراضگی نہٰن، ہم چاہتے ہیں کہ یمن میں امن ہو، سعودی اور ایران پراکسی وار ختم کریں سب سے زیادہ اسکی قیمت پاکستان ادا کرتا ہے، عمران خان اور ایم بی ایس کی ذاتی ناراضگی زیرو ہے اس میں کوئی صداقت نہین، میں ایم بی ایس کو نہیں جانتا ،لیکن میں عمران خان کو ضرور جانتا ہوں، عمران خان اس طرح کی باتیں نہیں کرتے.

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر گئے اور وہاں جا کر انہوں نے بیان دیا کہ سعودی عرب سے ہمارے تعلقات اچھے ہین اور رہیں گے،اسکا مطلب ہے کہ وہاں ‌پر سعودی عرب پر بات ہوئی ہے جس پرمبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آف کورس اب اس کا مطلب ہے کہ سعودی عرب سی پیک کا ور بڑا حصہ بنے گا، چین پاکستا ن نے ڈسکس کیا کہ سعودی عرب ہماری ضرورت ہے یہ ریجن کے لئے خوش آئند بات ہے اس میں ٹریڈ ہو، سب کو فائدہ ہے، یہ شاہ محمود کا بیان انڈین میڈیا کے سینے پر سانپ لوٹتا رہے گا ، اس کی ٹائمگ بہت اہم ہے، اسکا مطلب ہے کہ پاک سعودی تعلقات نارمل رہین گے، انڈین جو بھونکتے رہے ہیں انکو منہ کی کھانی پڑے گی، اب ان کو ٹھنڈ پڑ گئی ہو گی.

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

Shares: