باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کم ہونے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے، انہوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا تو ہم نے مخالفت کی اور لاک ڈاؤن کا کہا لیکن وہ درست نکلے اور ہم غلط،

مبشر لقمان آفیشل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ دنیا حیران ہے کہ غربت، تباہ حال معیشت،گنجان آباد علاقے، خاندانی نظام کے باوجود 23 کروڑ آبادی میں کرونا سے اموات 6 ہزار ہیں، برطانیہ کی آبادی ساڑھے 6 کروڑ ہے اور 41 ہزار اموات ہوئی ہیں ، یہ کس طرح سے پاکستان نے کرونا پر قابو پایا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کئی باری ہمارا انفراسٹرکچر نہ ہونا ہمیں راس آ گیا ہے، جن ممالک میں ٹرانسپورٹ سسٹم سٹرانگ ہے،وہاں پر زہریلی طریقے سے وائرس پھیلا ہے، لاک ڈاؤن سے پہلے ہر طرح کی لوکل ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی تھی اس سے وائرس ایک جگہ پہنچا تو مزید نہیں پھیل سکا، دوسرے شہروں میں نہیں جا سکا، مجھے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بہت پہلے کہا تھا کہ جو ہم کر رہے ہیں اگر یہ صحیح ہو گیا تو دنیا میں کامیاب ترین فارمولا ہو گا، میں نے کہا کہ اگر نہ ہوئی تو انہوں نے جواب دیا کہ پھر سب جیسا حال ہو گا، کہنے کو تو 6 ہزار اموات ہوئی ہیں لیکن اس سے ہم ایک بار ہل گئے ہیں،گھروں میں، جاننے والوں میں اموات ہوئی ہیں، اللہ نے بڑا کرم کر دیا ہے، بحرحال ہم ہیں تو امت ہی، کمزور لوگ ہیں، یہ ہمارا فخر اور غرور بھی ہے، میرا خیال ہے کہ پاکستان میں جو لیک آف ٹرانسپورٹ سسٹم ہے، ٹرانسپورٹ لاک ہونے سے وائرس نہیں پھیلا اور جن علاقوں میں تھا وہیں رہا،جب کوئی ویکسین بنے گی تو پتہ چلے گا کہ اس مین کیا کیا چیزیں ہیں،پھر کچھ پتہ چلے گا، کھانے کی وجہ سے بچ گئے یا کسی اور وجہ سے، انوائر منٹ تو انڈیا کی بھی یہی ہے، لیکن ٹرانسپورٹ سسٹم کا فرق ہے، انہوں نے بعد میں اسکو روکا اور اسوقت تک انڈیا میں وائرس پھیل چکا تھا، جن شہروں میں ٹرانسپورٹ سسٹم بڑا ہے، وہاں یہ زیادہ پھیلا، ہم سب نے حکومت کی مخالفت کی تھی لیکن عمران خان کو اس بات پر کریڈٹ دینا پڑے گا، اگر ایسا نہ ہوتا تو گالیاں بھی انہیں پڑ رہی ہوتیں، ہم لوگ غلط تھے، وہ صحیح تھے، ہر حال میں جیت پاکستانی قوم کی ہوئی ہے، ایس او پیز کو ہم مینج نہیں کر رہے یہی وجہ ہے کہ کل بھی ہماری دس اموات ہوئی ہیں ، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ بہت زیادہ ہوئی ہیں رجسٹرڈ نہیں تو یہ بھی جھوٹ ہے، پہلے کہتے تھے کہ مروانا چاہتے ہیں ایڈ کے لئے، جب اموات ہوئی ہیں تو ہر ایک کو پتہ چل جاتا ہے،میں چار نام لوں تو آدھا لاہور ان کو جانتا ہے،پاکستان کی حکومت نے خصوصا عمران خان کے یقین نے بہت فائدہ پہنچایا، اس کا کریڈٹ خان کو جاتا ہے، اللہ نے اسکو عزت دینی ہے دے دی.

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو مریم نواز پھنسا رہی ہیں، نواز شریف کو بلانے حکومت عدالت جا سکتی ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے اپنے وزیروں کا تو احتساب کر لے جنہوں نے لکھ کر دیا تھا کہ جانے دیا جائے ورنہ مر جائے گا، اب بھائی جان کی ایک اور تصویر آئی ہے جس میں وہ باڈی بلڈرز کے ساتھ کھڑے ہیں انکے پلیٹ لیٹس کا مسئلہ نہیں ہے، اب ان کو خود آنا چاہئے اخلاقی طور پر، اخلاق اور ان چیزوں کا کیا تعلق ہے، جہاں‌ تک مریم اور شہباز کی بات ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ خاندان میں دراڑ ہے ایک شہباز اور ایک مریم کیمپ ہے، مریم کیمپ زیادہ مضبوط اور پارٹی کو ٹیک اوور کرنا چاہتا ہے شیخ رشید کی پہلی بات صحیح ہے، دوسری بات کچھ حد تک صحیح ہے فیصلے شیخ رشید صاحب نے نہیں کرنے ، ان سے اوپر ہونے ہیں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے

مریم خان نے سوال کیا کہ 14 سے 15 خواتین نے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بلاول کے ساتھ ملاقات کی اور پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ ہمیں ہراساں کرتے ہیں جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بلاول کی حالت اتنی ہوئی ہوئی ہے کہ اگر آپ بھی کہہ دیں کہ میں پی ٹی آئی کی ہوں اور میرا میاں مجھے خرچہ نہیں دے رہا، تو شاید بلاول اسے بھی بلا لے سٹینڈنگ کمیٹی میں،کہ اس کی ایسی کی تیسی ، پی ٹی آئی کا آدمی ہے، عورتوں کے حقوق مار رہا ہے،بیوی کے حقوق نہیں دے رہا، بے کار باتیں ہیں، وہ خواتین کس طرح سے ٹرولنگ کرتی ہیں میں بتا سکتا ہوں، اگر یہ خواتین ٹرولنگ کریں تو ٹھیک ہے،کوئی اور اگر ان سے سوال کرے تو ٹھیک نہیں، ڈاکٹر اے کیو خان کے بارے میں کتنی گھٹیا گھٹیا باتیں کی انہوں نے،کیا کیا نہیں کہا؟ وہ ہیرو ہیں، انکے فینز بھی ہین، اب اگر وہ انکو جواب دیتے ہیں تو اس پر چیخیں مارتی ہیں، اس میں پی ٹی آئی کا کیا قصور ہے،ن لیگ بھی ٹرولنگ کرتی ہے،پی پی بھی ٹرولنگ کرتی ہے،کل ہم نے اس پر شو کیا مہر بخاری کے ساتھ، آج ٹویٹر پرکمنتس دیکھے، گالم گلوچ کے ساتھ لوگ ٹرول کر رہے تھے، ہمارے ساتھ بھی واقعہ ہوا،ہماری بڑی برائیاں کرتے رہے،کسی نے رابطہ نہیں کیا،کوئی موقف نہیں لیا،جب سپریم کورٹ نے فیصلہ ہمارے حق میں دیا وہ رپورٹ تک نہیں ہوا، یہ کونسے جرنلسٹ ہیں، سیفما مین کام کرنا جرنلسٹ ہوتا ہے، انڈین میڈیا میں بیٹھ کر سارے انٹرویو دے رہے ہیں، آپ وہ بات کر رہے ہیں جو دشمن کو سپورٹ کر رہی ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ جانوں کو خطرہ ہے،انکو اس سے فائدہ بی بی سی میں آنا ہے،انکو ٹائمز آف انڈیا میں آنا ہے،یہی ان کو ٹھرک ہے، میک اپ اتارو،تمہارے گھر والے بھی تمہیں کتنا پہچانتے ہیں، پھر دیکھیں گے کہ تم کتنے بڑے لوگ ہو،

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

مریم خان نے سوال کیا کہ ایک اور اسی طرح کا کیس ہے، علی ظفر کو پرائیڈ آف پرفارمنس دیا گیا، لوگوں نے اعتراض کیا، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ علی ظفر نیشنل آئیکون ہیں، سپر سٹار ہیں، علی ظفر کی ایک فاؤنڈیشن ہے جس نے خواتین، بچیوں کو سکالر شپ دی، بچیوں کی شادیاں کروائیں ، اسکا حساب ہی نہیں، وہ آدمی ڈھنڈورا نہیں پیٹتا، علی ظفر پر الزام لگایا گیا جو غلط ہے، میشا شفیع خود تو کورٹ میں آتی ہی نہیں، اس نے جھوٹا الزام لگایا، مہوش حیات کو کتنا ٹرول کیا جب اسکو ایوارڈ ملا، اس کے متعلق کیا کچھ گھٹیا بات نہیں کی گئی، اس نے سب سے زیادہ ہٹ فلمیں دیں، علی ظفر نے اس زمانے میں فلم کو ہٹ کروایا جب کوئی دیکھتا ہی نہیں تھا، اس نے نیشنل سانگ کئے ، خواتین کے لیے کام کیا، راشن تقسیم کیا وہ بھول گئے، آپ لوگوں نے کیا، شاید ان کا وزن بڑھ گیا ہو گا، انکا کام ہے کہ فلاں فلاں این جی اوز کے ایجنڈہ پر چل رہے ہوتے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آئی یہ چاہتے کیا ہیں، موم بتیاں رکھی ہوئی ہین وہ پوری نہیں چلتی، پھر وہی اٹھا کر لے آتے ہیں،جس طرح سے یہ ٹرولنگ کرتے ہیں، بلاول نے کاشف عباسی کو ٹرول کیا، میرے اوپر بختاور نے ٹویٹ کیں، میرے اوپر الطاف حسین نے فائرنگ کروائی، اس پر نہیں بولیں گے، میرے اوپر جعلی کیس بنے اس پر نہیں بنیں گے، ابھینندن کو پکڑا تو 18 عورتیں کھڑی ہو گئیں کہ اسے رہا کرو، کیوں رہا کرو، اس نے پاکستان پر حملہ کیا، اسکو لتر پڑنے چاہئے تھے، ابھی تک انڈیا میں یہ آواز نہیں اٹھی تھی، یہاں اٹھ گئی، لیکن کشمیر میں 18 ہزار بچیوں کی عصمت دری کی گئی،ایک لاکھ 20 ہزار لوگ شہید ہو گئے، ابھی تک ایک بھی موم بتی نہیں جلی، ان کو موت ہو جاتی ہے، آپ امریکہ میں جا کر کریں نہ ٹرولنگ کہ گوانتا نامو بے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ، گھر والوں کو اٹھا کر لے جائیں گے، انڈیا میں جا کر کریں، عامر خان اردگان کی بیوی کو ملا تو اسکے ساتھ کیا ہو رہا ہے، اللہ کا شکر کرو پاکستان میں آزاد رہ رہے ہو، ہماری کوتاہیوں کے باوجو داللہ نے ہم پر کرم کیا ہوا ہے، اس ملک کی قدر کرو.

اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ عثمان بزدار کے خلاف نیب متحرک ہے،نیب نے ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکدار کو نوازنے پر انکوائری بٹھا دی ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی زات پر بہت سارے سوالیہ نشان ہیں، ایک تو وہ پرفارم نہیں کر رہے دوسرا جو کر رہے ہیں وہ بھی قابل اعتراض ہے،اصولا تو انکو استعفیٰ دینا چاہئے تھا نیب کے پاس جاتے ہوئے، انہوں نے ڈی جی پر سارا بلیم ڈال دیا، ویک منیجر کی پہلی نشانی یہی ہوتی ہے،میں بھی وزیر رہ چکا ہوں پنجاب میں ،میرے اس دور میں بے نظیر بھٹو کا حادثہ ہواراولپنڈی مین ہمارے پیروں سے تو زمین نکل گئی کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے،اوپر سے آپ کو یہ ہی نہیں پتہ کہ کیا کہوں اور کیا نہ کہوں کہ لوگ ری ایکٹ نہ کر دیں،اسوقت جو ہمارے متعلقہ بیورو کریسی تھی وہ آصف زرداری، رحمان ملک سے بات کر رہے تھے، ایک دو لوگ ہم ان میں سے گواہ تھے، مہینے بعد ان پر کچھ باتوں کا بلیم آیا کہ حکومت نے پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا، جلدی صفائی کیوں ہو گئی، میں نے بھی اور ایک دو لوگوں نے کھڑے ہو کر سٹینڈ لیا کہ ہم بیوروکریٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم گواہ ہیں، اس کا فائدہ یہ ہوا کہ انہوں نے کام نہیں روکا ، کھل کر کام کیا، بیورو کریسی کو حکومت کی نتھ چاہئے ہوتی ہے، بیورو کریسی اتنی ہی اچھی ہوتی ہے جتنے اچھے اور قابل آپ ہیں، بیوروکریسی نے پھر ہمیں سپورٹ کیا، بزدار نے اپنے ڈی جی کو بھیڑیوں کے آگے ڈال دیا، وہ خود سے اتنا بڑا فیصلہ نہیں کر سکتا، کل سیکرٹری ایکسائز کو نیب بلا لے گی، ایسے میں باقی کام بھی پنجاب میں رک جائیں گے، اب دوسرا کیس آ گیا، اب کس پر بلیم ڈالیں گے، چیف منسٹر لکھتا نہیں ہے انکا پی ایس لکھتا ہے، پرویز الہیٰ، شہباز شریف نے بیورو کریسی کے لئے سٹینڈ لیا، شہباز شریف نے بڑا سٹینڈ لیا اس سے انسان کی عزت بڑھتی ہے جب ماتحت کے لئے سٹینڈ لیتے ہیں، نفع نقصان نہیں ہوتا، اس میں کریکٹر سامنے آتا ہے جب آپ کریڈٹ لے رہے ہیں تو بلیم بھی لینا چاہئے، اور لوگ بزدار کے احکامات ماننے سے انکار کر دیں گے یا وعدہ معاف گواہ بننا شروع ہو جائیں گے، بزدار نہیں بچ سکتے، یہ مکافات عمل ہے،عمران خان اپنے ماتحت کو سپورٹ کر رہے ہیں،ایسی چیزیں لکھ کر نہیں دی جاتیں، کہی جاتی ہیں، میں نے ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے کام کروائے ،وہ آج بھی سیکرٹری ایوی ایشن ہیں، جامی صاحب میرے محکمے میں ایڈیشنل سیکرٹری تھے، جب بھی انکو کہا کہ یہ کرنا ہے،پاور سیکرٹری کے ہاتھ میں ہوتی ہے،منسٹر کے ہاتھ مین لیگل پاور نہیں ہوتی، آج انہوں نے کیا، آج کوئی سوال کرلیتا ہے تو جامی صاحب کہیں کہ منسٹر صاحب نے کہا تو مجھے ماننا پڑے گا اور میں مانوں گا،ہو سکتا ہے کہ میری انفارمیشن غلط ہو لیکن میں نے فیصلہ کیا .

Shares: