وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران شہر قائد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

کراچی میں پولیس نے گڈاپ سے افغانستان سے تربیت یافتہ القاعدہ برصغیر کراچی کا اہم رکن گرفتارکر لیا گیا،ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی۔ گرفتار دہشتگرد کسی بھی نوعیت کا بم نصب کرنے کا ماہر تھا۔ پولیس نے دہشتگرد کے قبضے سے04 کلو بارودی مواد، 05 ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹرز کی تاریں اور 02 پسٹلز تحویل میں لےلی۔

گرفتار دہشتگرد سعیداللہ عرف چھوٹی دنیا کراچی میں کسی بڑے سانحے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔گرفتار دہشتگرد سے اسکے ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس نے دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار دہشتگرد سے تفتیش جاری اہم انکشافات متوقع ہیں

8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا ،ترجمان دفتر خارجہ

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ گرفتار دہشتگرد سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی کراچی کے دورے پر ہیں، گورنر ہاؤس سندھ میں کراچی کے مسائل کے حوالہ سے اہم اجلاس جاری ہے.

Leave a reply