باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کم ضرور ہوا لیکن ختم نہیں ہوا ،ملک بھر سے کورونا کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں،
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاوَ کے لیےایس او پیز پرعمل درآمد ضروری ہے ،اسکولز کھولنے کے لیے کسی کے دباوَ کا سامنا نہیں اسکولز سے متعلق اب بھی صورتحال کودیکھ کر فیصلہ کریں گے ،ہمارے لیے بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے،قمبر سمیت مختلف علاقو ں میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا،سندھ میں چھوٹے شہروں کے طلبہ ماسک پہن کرجاتے ہیں،
الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید
بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت
آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس
کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے
لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ بدنصیبی ہے کہ 70 فیصد گیس پیداوار کے باوجود ہمیں نہیں ملتی گیس کے نہ ملنے کے باعث بجلی کا جو بحران پیدا ہوا ہے وہ تشویشناک ہے،سندھ کے اکثر شہروں میں جن اسکولزکا دورہ کیا وہاں بجلی ہی نہیں تھی ،28ستمبرکو کلاسز کا آغاز ہوگا ،اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں،بچے زیادہ ہوں تو کلاسز کو شفٹوں یا متبادل دنوں میں لی جائیں،








