غداری کے مقدمات درج کرانے والے خود غدار، نااہل حکومت عوام کی نمائندہ نہیں،سربراہ پی ڈی ایم
غداری کے مقدمات درج کرانے والے خود غدار، نااہل حکومت عوام کی نمائندہ نہیں،سربراہ پی ڈی ایم
باغی ٹی وی :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں سے تصادم کا تاثر غلط ہے۔ غداری کے مقدمات درج کرانے والے خود غدار، نااہل حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، آنے والے وقت میں استعفوں کے آپشن کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور میں جمعیت علمائے اسلام جنرل کونسل اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کا کاررواں چل پڑا ہے، اس میں تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔ پہلے ہی دو، تین جلسوں میں ملک میں تبدیلی کے آثار پیدا ہو جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نااہل اور ناجائز حکومت کو عوام کی نمائندہ نہیں کہا جا سکتا۔ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک کی معاشی ترقی ہمارا ہدف ہے۔ موجودہ حکومت کو عوام کی نمائندہ نہیں کہا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا بہت بڑا احتجاج جاری ہے، ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ استعفے دینے کا آپشن تمام جماعتوں کا متفقہ ہے۔ استعفے ہمیشہ غیرت مند لوگ دیتے ہیں، کمزور لوگوں سے استعفیٰ لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انتہا تک نہیں گئے، آئین کے اندر رہ کر کام کر رہے ہیں۔ اس وقت حکمرانوں کے پسینے چھوٹے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد جانا ہماری پلاننگ میں شامل ہے.
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا
پشاور میں جے یو آئی کی تاریخی کانفرنس، عوام کا جم غفیر،مولانا فضل الرحمان کا خصوصی خطاب
حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کی نیب پیشی سے قبل مولانا کا قریبی ساتھی گرفتار
خیال رہےکہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کےاجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تحریک کے پہلے جلسہ عام کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں جبکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں۔
پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان
ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار
ذرائع کا کہنا ہےکہ 18اکتوبر کوکوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے پہلے جلسےکی میزبانی جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی۔