باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز گلگت میں الیکشن مہم چلا رہی ہیں

مریم نواز نے الیکشن مہم کے دوران گلگت والوں سے گھر مانگ لیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر گلگت بلتستان میں رہوں تو مجھے گھر دیں گے نا؟ لاہور واپس جانے کو دل نہیں کررہا،استور میں پیدا ہونے والے بچوں کا نام نوازشریف رکھاجاتا ہے،نوازشریف اور مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتے ہیں ،ن لیگ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے نبھائے گی،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ استور میں یونیورسٹی کیمپس بنائیں گے ،حافظ حفیظ الرحمان عوامی خدمت میں دن رات ایک کرنے والے انسان ہیں،شہدا غازیوں کے وارثوں کو سلام پیش کرتے ہیں،نوازشریف کی خدمت کے آثار گلگت بلتستان کے چپے چپے میں نظر آتے ہیں ،گلگت بلتستان شیروں کی سرزمین ہے،عمران خان جیسے آئے تھے ویسے ہی جائیں گے،گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے،نواز شریف گلگت بلتستان کا صوبہ بنا کر دے گا،نوازشریف نے 3سال آئینی اصلاحات کا کام کیا،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سارے لوگ نا اہل، نالائق ہیں، انہیں کام کر نا نہیں آتا، وزیراعلیٰ پنجاب کو کہتے ہیں بڑا معصوم ہے ، واقعی معصوم ہے ، بولنا بھی نہیں آتا، کوئی کام تک کرنا بھی نہیں آتا ۔ حکومت خود کہتی ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے لیکن انہیں کیا خبر کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے ، مہنگائی سے غریبوں کے گھرانے اجڑ جاتے ہیں، آپ کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے ۔ دنیا میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ، بد زبانوں کو امریکا میں اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا ہے اور اب پاکستان میں بھی پھینکیں گے ،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ خوش ہوں جعلی حکومت کے ترجمان گلگت بلتستان آئے،خوشی ہے ان کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا،بزدلوں کو خرید سکتے ہو لیکن گلگت بلتستان کے لوگوں کو نہیںسلیکٹرز اور کوئی نہیں پاکستان کےعوام ہیں،گیدڑ وعدے کرتا ہے اور شیر وعدے پورے کرتا ہے

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

نواز شریف کے بیانیے پر شہباز شریف ناراض، ن لیگ میں شدید اختلافات

مریم نواز اور کیپٹن صفدر میں ناراضگی؟

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے پوچھا جائے روٹی مہنگی کیوں ہوئی، مہنگائی کیوں ہوئی تو بدزبانی پر اتر آتے ہیں، گندگی پر اتر آتے ہیں اور اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ جب انسان کی دلیل ختم ہو جائے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، موجودہ حکمران جعلی اور سلیکٹڈ ہیں،گندے بھی ہیں انکی سوچ ، ذہنیت ، زبانیں گندی ہیں، جی بی کے عوام ایسی سوچ والے نہیں وہ اس سوچ والوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ۔ مریم نواز نے کہا سلیکٹڈ اب جا رہا ہے اور عوام کے الیکٹڈ واپس آرہے ہیں یہ سب جان لیں اب کوئی بھی ایک پیج پر نہیں ہے ، اب صرف عوامی ووٹ سے حکومت آئے گی ، قوم کو گھبراہٹ کا شکار کرنے والوں کی گھبراہٹ اور ٹانگیں کانپنے کا وقت قریب آرہا ہے

عورت کی حکمرانی اسلام میں جائز نہیں تو مریم کو کیسے مانیں،ن لیگی رکن اسمبلی نے دبنگ اعلان کر دیا

Shares: