باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ بزدل لوٹے جھکتے بھی ہیں اور بکتے بھی ہیں،سلیکٹر کوئی اور نہیں ، سلیکٹر صرف عوام ہیں، گلگت بلتستان کے عوام ہیں،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے بھائیوں، بہنوں بچوں، نوجوانوں لوٹوں کو ووٹ مت دینا، ان کی جگہ غسل خانوں میں ہے ،پولنگ اسٹیشنوں میں نہیں۔
میرے بھائیوں، بہنوں بچوں، نوجوانوں لوٹوں کو ووٹ مت دینا، ان کی جگہ غسل خانوں میں ہے ،پولنگ اسٹیشنوں میں نہیں۔مریم نواز۔@MaryamNSharif #وتووتو_شیر_وتو@Atifrauf79 pic.twitter.com/KVl4PU3sTP
— Umair Khan. (@UmairKh81478069) November 10, 2020
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جتنی چاہے دھاندلی کرلو،جتنے چاہے مسلم لیگ ن کے لوگوں کو توڑ لو، بزدل لوٹے ہوسکتے ہیں، بزدلوں کو خرید سکتے ہو، لیکن جی بی کے عوام کو نہیں خرید سکتے، جیل والد سے ملاقات کرنے گئی تو والد کی آنکھوں کے سامنے گرفتار کیا گیا، کیا ایسے لوگوں کو ووٹ دو گے جو نہ خواتین کا احترام کرتے ہیں اورنہ انسان کا، مجھے سچائی کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا تھا، اپنی تقدیر،ترقی،خوشحالی کا فیصلہ ایسی حکومت کے ہاتھ نہیں دیں جو جاتی نظرآرہی ہے،حق کی آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا،
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج
پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم
مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب
نواز شریف کے بیانیے پر شہباز شریف ناراض، ن لیگ میں شدید اختلافات
مریم نواز اور کیپٹن صفدر میں ناراضگی؟
عورت کی حکمرانی اسلام میں جائز نہیں تو مریم کو کیسے مانیں،ن لیگی رکن اسمبلی نے دبنگ اعلان کر دیا
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے گلگت بلتستان کی عوام کی طرح نوازشریف کے ساتھ ڈٹے رہنے پر گرفتار کیا گیا تھا، حکومت عزت کیلئے کی جاتی ہے ،ایسی حکومت سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے،جو انہیں مل رہی ہے،جس حکومت کو کونے کونے سے بددعائیں مل رہی ہیں کیا انہیں ووٹ دیں گے؟ پورا پاکستان آج جھولیاں اٹھاکر عمران اور انکے لوگوں کو بددعائیں دے رہا ہے،2018 الگ وقت تھا،تم نے دھاندلی کر لی، گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گنجائش نہیں،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز تمہارا پیچھا نہیں چھوڑے گی، تمہیں گھر تک چھوڑ کر آئے گی، اگر دھاندلی کی کوشش کی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے،