برکت مارکیٹ میں دھماکہ اداروں کی غفلت سامنے آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں ہونے والا دھماکہ اداروں کی غفلت کی وجہ سے ہوا
لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ میں ایل پی جی کی غیر قانونی فلنگ کے حوالہ سے بنائی گئی دکانوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر شہری نے ڈی سی لاہور، کمشنر لاہور، اور ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواستیں دی تھیں جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ حفاظتی انتظامات بالکل بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی سانحہ رونما ہو سکتا ہے، شہری نے اعلیٰ حکام کو دی گئی درخواستوں میں کہا تھا کہ برکت مارکیٹ میں بڑی مسجد کے قریب غیر قانونی ایل پی جی فلنگ کی دکانیں ہیں اور یہ کام کافی عرصے سے ہو رہا ہے ان لوگوں کی ایل پی جی فلنگ سیفٹی نہ ہونے کے برابر ہے ،خدانخواستہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ،یہ لوگ غیر قانونی طور پر وہاں بیٹھے ہیں کئی بار ان دکانوں کو سیل کیا گیا لیکن پھر ملی بھگت سے کام شروع کر دیا جاتا ہے
برکت مارکیٹ دھماکہ،آگ قریبی ورکشاپ تک پہنچ گئی،گاڑیاں جل گئیں pic.twitter.com/vZiv8vjuae
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 29, 2021
برکت مارکیٹ علاقے کے کونسلر سید محمد وقاص شاہ کی جانب سے اعلیٰ حکام کو چار برس قبل درخواستیں دی گئی تھیں بعد میں حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جاتی رہی تا ہم حکومت نے کوئی کاروائی نہیں کی جس کا نیتجہ آج سامنے آ چکا ہے ،علاقے میں دھماکے کے بعد خوف و ہراس پھیلا ہوا، سوال یہ ہے کہ جب انتظامیہ کو درخؤاستیں دی گئیں تو انتظامیہ نے کاروائی کیوں نہیں کی، کیا انتظامیہ اس انتظار میں ہوتی ہے کہ کسی واقعہ کے بعد وہ کاروائی کریں اور ایکشن لیں
برکت مارکیٹ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا تا ہم ابھی تک آگ نہیں بجھائی جا سکی،دھماکے کے بعد ڈی سی لاہور نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔آگ قریبی ورکشاپ میں بھی پھیل گئی جس سے معتدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے
جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی
جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،
جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ
لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے
لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف
دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف
جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،
لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا
جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید
جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات
جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس
برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کمشنر لاہورڈویژن اورسی سی پی او لاہور سے ر پورٹ طلب کرلی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےآتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں -آتشزدگی پر قابوپانے کے لئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں -انتظامیہ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے۔