بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے بھرتیاں کر کے ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں ریلوے کے 15 ٹیکنیکل افسران کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
ریلوے کے 17 گریڈ کے 15 ٹیکنیکل کنٹریکٹ افسران کو ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس کرنے کا حکم عدالت نے دے دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے6 ماہ کا وقت دیا ، ملازمین ٹیسٹ پاس کریں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 16گریڈ سے اوپر کی پوسٹ پر ایف پی ایس سی ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے،پہلے بھی بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے بھرتیاں کر کے ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ،وکیل ملازمین نے کہا کہ گیارہ سال سے نوکری کر رہے ہیں ٹیسٹ کوالیفائی کرنا مشکل ہوجاتا ہے،
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ 17 گریڈ میں ہیں اور بیسک ٹیسٹ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے میں جس طرح پہلے نوکریوں کی بند ربانٹ کی گئی حالات آپ کے سامنے ہیں، سرکاری اداروں میں اب کوئی بغیر ٹیسٹ اور انٹرویو کے مستقبل نہیں ہوسکتا،
ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے
ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف
ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق
حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف
ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار
ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری
ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے
ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟
ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا
حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات