وزیر خارجہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات،افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیا رابطہ کانفرنس کے موقع پر ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی ہے

دوران ملاقات افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، خطے میں روابط کے فروغ اور اقتصادی ترقی و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے ، پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے مل بیٹھ کر خود کرنا ہے، پاکستان، افغانیوں کی سربراہی میں افغانیوں کو قبول جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے،

قبل ازیں ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو سے امریکہ کے افغانستان پر نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی تاشقند میں ملاقات ہوئی ،ملاقات میں افغان امن عمل اور مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کر دیئے

مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں رابطے کھل جائیں گے،پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے.وزیراعظم

Shares: