اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت بارش میں ٹپکنے سے متعلق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ سامنے آئی ہے
پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم کی تنصیب میں لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم 7کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا گیا ،گزشتہ سال 13اگست کواسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہوا ،کنکورس ہال،ڈومیسٹک ارائیول ، لاؤنج، اور انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں پانی داخل ہوا، اسلام آباد ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے سیلنگ بھی نیچے گری ،
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ چھت کے لیے مناسب ڈرین ایج سسٹم کا انتخابات نہیں کیا گیا، سیفن ڈرین ایج سسٹم کے ڈیزائن کو بارش کے مطابق ڈیزائن نہیں کیا گیا بارش سے سیلنگ گرنے اور پانی سے متعدد انسٹالیشن کے نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا گیا، آڈٹ حکام نے اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کو اٹھایا ،پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی تھیں اوراسکینگ مشین گیلی ہو گئی تھی۔ اسکینگ مشین کو حفاظتی نقطہ نظر سے پلاسٹک کور چڑھا کر ڈھانپ دیا گیا تھا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بھی پانی پہنچ گیا تھا جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی تھی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے دس جنوری کو ایئرپورٹ پر پروازوں کی تاخیر اور مسافروں کو درپیش مسائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر جس طرح ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ کسی بھی دن گر جائے گا۔
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات
لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے