ملکی برآمدات کا حجم بڑھانے کے لئے وزیراعظم نے دیں اہم ہدایات

0
71

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی برآمدات کا حجم بڑھانے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں قومی سلامتی کےمشیر ڈاکٹر معید یوسف، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، کامرس ڈویژن اور توانائی ڈویژن کے سیکریٹری صاحبان اور سینئر اہلکار شریک ہوئے،اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کی موجودہ برآمدات کے حجم میں مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر کا اضافہ ممکن ہے۔ برآمدات بڑھانے کے ضمن میں ممکنہ طور پر آئ ٹی، ٹیکسٹائل، ادویات، پولٹری، چاول ، سبزیاں اور میواجات، چمڑا، نمک، سنگ مرمر، سرا میکس اور سرجیکل اوزار سمیت 19 مصنوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ کامرس ڈیویژن نے آگاہ کیا کہ تمام شراکت داروں بشمول صنعتکاروں، برآمد کنندگان اور متعلقہ سرکاری اداروں سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کے تمام معاشی اعشارئیے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں تاہم درآمدات اور برآمدات کے درمیان پائے جانے والے فرق کو کم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت برآمد کنندگان کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کامرس ڈویژن کو ہدایت کی کہ غیر ممالک میں تعینات پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کے کے لیے اہداف متعین کئے جائیں۔ کامرس ڈیویژن اگلے دو ہفتوں میں آسٹریٹیجک ایکسپورٹ فریم ورک منظوری کے لیے پیش کرے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں اضافے کے ضمن میں مارکیٹ اور مصنوعات میں تنوع لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری میں بےشمار پوٹینشل موجود ہے۔کاروباری برادری کو موافق فضا اور کاروبار دوست پالیسیوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیوں کی تشکیل کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور حکومت اور انڈسٹری کی مضبوط پارٹنر شپ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے وہاں حکومت کاروباری برادری سے توقع کرتی ہے کہ وہ ان مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ملکی معیشت کے استحکام میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

Leave a reply