شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات
شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحا ل اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے،پاکستان، انسانی بنیادوں پر افغان بھائیوں کی مدد کیلئے پر عزم ہے، پاکستان، افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کا متمنی ہے،
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے ہمراہ کابل پہنچے ہیں، کابل ہوائی اڈے پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی ،افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ایمبیسڈر منصور احمد خان اور وزارت خارجہ افغانستان کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا .وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق ،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی ،چیرمین پی آئی اے ایر مارشل (ر) ارشد ملک ،چیرمین نادرا طارق ملک ،کسٹم ،ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،ایک روزہ دورے کے دوران افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند، وزیر خارجہ امیر خان متقی و دیگر قیادت سے ملاقات کریں گے ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں ، باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص تجارت میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور و خوض کیا جائے گا ،وزیر خارجہ دیگر افغان قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ، افغان قائدین کو افغانستان میں امن و امان کے قیام اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے قریبی برادر ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے سے پاکستان، علاقائی امن اور استحکام کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں سہولت کیلئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا پاکستان نے "کوویڈ پروٹوکول” کے تحت افغان بھائیوں کی نقل و حرکت اور سفری سہولت کے لیے نئ ویزہ رجیم متعارف کروائی، ہم، افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ اور کارگو کی آمد و رفت میں سہولت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، پاکستان نے جذبہ ء خیر سگالی کے تحت، حالیہ دنوں میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شکل میں انسانی امداد افغانستان بھجوائی، وزیر خارجہ کے اس دورہ ء کابل کا مقصد معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے افغان عوام کی حمایت ، پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت، اقتصادی و عوامی سطح پر تعاون کو بڑھانا ہے
وزیرخارجہ کا دورہ مختصر مگر معنیٰ خیز ہوگا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ افغانستان میں طالبان حکومت کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے،ملاقاتوں میں دو طرفہ امور، امدادی سامان کی ترسیل، افغان سرزمین کا پاکستان دشمن عناصر کے استعمال سے روکنے پر زور دیا جائے گا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ افغانستان طالبان قیادت کی دعوت پر کر رہے ہیں،افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کسی بھی ملک کے افغانستان دورہ کرنے والے تیسرے وزیرخارجہ ہوں گے
شاہ محمود قریشی،ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ کابل پہنچ گئے#baaghitv #pakistan #islamabad #Afghanistan #Taliban @SMQureshiPTI @TeamSMQ pic.twitter.com/Z9Gv5tJmAu
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 21, 2021
قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فون کرکے افغانستان کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں وزرائے خارجہ کے مابین علاقائی بالخصوص افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا بیان میں کہا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو اگلے ہفتے تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزارتی سطح کے متوقع دوسرے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی،
اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد
سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا
جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل
امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز
کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان
امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ
کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار
کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں
افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان
ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان
طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا
بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو