ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے، مریم اورنگزیب

0
53

ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یکم نومبر کو گیس بجلی آٹا چینی انڈے دالیں تیل سبزیاں پھل دوائی سب مہنگے ہونگے نومبر کے مہینے میں گیس مہنگی بھی ہو گی اور ملے گی بھی نہیں ،تین سال آئی ایم ایف کی تابعداری میں عوام کا معاشی قتل کیا گیا ہے ہر روز عوام کو غریب اور بے روزگار کیا جا رہا ہے عمران صاحب کی کوئی سمت نہیں، کوئی حکمت عملی نہیں ،مہنگائی کے ستر سال کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں نالائقی ناہلی اور کرپشن کے تاریخی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں ہر روز آٹا ، چینی ، انڈے ، سبزیاں ، پھل ،خورنی تیل ، گھی، پڑول ، گیس ، بجلی دوائی مہنگی ہو رہی ہے ،ملک میں ترقی کے عمل اور تمام منصوبوں کو تالا لگا ہوا ہے والدین بچوں کے سکول کے سردی کے یونیفارم خریدنے کے قابل نہیں رہے لوگ ماں باپ کے لئے دوائی نہیں خرید سکتے لوگ گھر کا کرایہ دینے سے مجبور ہو چکے ہیں خواتین گھر کا سودا سلف نہیں خرید سکتیں عوام کے چولہے بجھ چکے ہیں اور جیب خالی ہے ظالم حکومت کا راستہ روک کر ہی مہنگائی کا راستہ روکا جا سکتا ہے یکم نومبر کو پھر عمران صاحب مہنگائی کا نوٹس لینے کا ڈرامہ کریں گے پاکستان اور عوام کے ہر مسئلے کا واحد حل عمران صاحب کے استعفیٰ میں ہے

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں ،ہم سب گھبرا رہے ہیں، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ،ملک کا نظام آئی ایم ایف چلا رہا ہے ،مسلم لیگ ن کسی غیر آئینی کا م کاحصہ نہیں بنے گی،عمران خان کی بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہش پرانی ہے ،ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ،چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی جارہی ہے نیب آرڈیننس بدنیتی پرمبنی ہے، آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کوتوسیع دینا ہے ،آرڈیننس کے تحت کوئی ریلیف نہیں مانگیں گے،پاک بھارت معاملات یواین قراردادوں کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں،ن لیگ کسی ڈیل اورغیرآئینی کام کاحصہ نہیں بنے گی،

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مہنگائی پر کمنٹری کرنے والوں کے منہ پر گلوبل ہنگر انڈیکس کے اعداد وشمار تمانچہ ہے، نااہلوں کے دور میں گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان 106 پر تھا،2021 میں عالمی وبا کے باوجود پاکستان 92 نمبر پر ہے،عالمی مالیاتی ادارے سے قرض پہ قرض لے کر کک بیکس کے زریعے جیبیں بھری گئیں،اپوزیشن کا رونا دھونا، دھرنے اور ریلیاں کرپشن بچاؤ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہیں،

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

عمران صاحب ڈرامے نہ کریں،استعفی دیں، گھر جائیں،مریم اورنگزیب

Leave a reply