بھارت اور اسرائیل کے مابین دس سالہ دفاعی تعاون کا منصوبہ بنانے پر اتفاق
اسرائیل رواں ہفتے بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقیں کرے گا

متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے سربراہ بھی مشقوں میں شریک ہوں گے۔ اسرائیل کی فضائیہ کے چیف امیر لازار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق ان مشقوں کا ہدف ایران نہیں ہے اسرائیل مستقبل میں متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کی میزبانی کرنے کو تیار ہے امیر لازار نے کہا کہ ایران نے پائلٹ کے بغیر اڑنے والے طیاروں کی ایک فوج تیار کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل اور بھارت دس سالہ دفاعی تعاون کا منصوبہ بنانے جا رہے ہیں،اسرائیل گزشتہ چند سالوں سے بھارت کو مختلف ہتھیاروں کے نظام، میزائل اور بغیر پائلٹ کے طیارے فراہم کر رہا ہے، جس سے بھارت اسرائیل کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اسرائیل اور بھارت نے ایک ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے 10 سالہ تعاون کا منصوبہ بنائے گی۔اس منصوبے میں، جس میں دفاعی خریداری، پیداوار اور تحقیق و ترقی شامل ہو گی، گزشتہ ہفتے ہندوستانی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل اجے کمار نے اسرائیل کے دورے کے دوران اتفاق کیا گیا

کمار نے اپنے اسرائیلی ہم منصب، وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سے ملاقات کی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے دوطرفہ فوجی تکنیکی تعاون کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور ہند بحرالکاہل کے خطوں میں تزویراتی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ میں ایک ہندوستانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ "دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں مشقیں اور صنعتی تعاون شامل ہے،دفاعی صنعت کے حوالہ سے ایک نیا ذیلی ورکنگ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا

بھارت نے حال ہی میں بلیو فلیگ بین الاقوامی فضائی مشق میں حصہ لیا، پہلی بار میراج فائٹر سکواڈرن اسرائیل بھیجا۔ ہندوستان نے بلیو فلیگ 2017 میں بھی حصہ لیا۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی 2020 کی ایک رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں اسرائیل کی اسلحے کی برآمدات اب تک کی سب سے زیادہ رہی ہیں،یہودی ریاست کو دنیا کا آٹھواں سب سے بڑا اسلحہ فراہم کنندہ پایا گیا اور اس کی اسلحے کی برآمدات 2010 سے 2014 کے درمیان 77 فیصد زیادہ تھیں۔رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ہتھیار خریدنے والے بڑے گاہکوں میں ہندوستان (کل رقم کا 45 فیصد)، آذربائیجان (17 فیصد) اور ویتنام (8.5 فیصد) تھے۔بھارت کو ہتھیاروں کی فروخت مسلسل ایک بلین ڈالر سالانہ سے زیادہ رہی ہے۔

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

 

بھارتی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،کیا مانگی مدد؟

Shares: