کریڈٹ کارڈ کا ڈیٹا چوری کرکے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فوڈ چین میں ملازم تھے اور کریڈٹ کارڈ سے ڈیٹا چوری کرتے تھے، ملزمان سویپ مشین کے ساتھ ڈیوائس منسلک کرکے پن کوڈ حاصل کرتے تھے،ملزمان100 سے زائد وارداتیں کرکے شہریوں کے لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں،ملزمان سے ڈیوائس ، کارڈز اور موبائل فون سمیت لیپ ٹاپ برآمد ہوئے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

دوسری جانب نجی بینک پھول نگر پتوکی میں 75 کروڑ50 لاکھ روپے کا اسکینڈل ملزمان سے ملی بھگت کے الزام میں سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے بینکنگ سرکل گرفتارکر لیا گیا ،ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں ایس ایچ او پھولنگر اور ڈی ایس پی پتوکی کو بھی نامزد کردیا گیا،ملزم گزشتہ سال کرپشن کیس میں تھانہ پھول نگر سے ایف آئی اے لاہورٹرانسفر ہواتھا،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آپریشن مینجر کی بے نامی پانچ ایکڑ زمین کا بھی سراغ لگا لیا، ملزم نے کروڑوں روپے کی پانچ ایکڑ زمین اپنے رشتہ داروں کے نام ٹرانسفر کرائی تھی

قبل ازیں ایف آئی اے مردان ڈویژن کا حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور غیر ملکی کرنسی کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، مردان ڈویژن میں ایف اے ٹی ایف کے اہداف اور غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی کے ناصر محمود ستی کی ہدایت پر اے ڈی حسن فاروق وغیرہ کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چھاپہ مار کے دو ملزمان ماجد علی ولد سید لطف الرحمان اور مومن خان ولد عین خان کو موقع پر گرفتار کر لیا جو ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 59,00000 روپے کی بھاری پاکستانی کرنسی برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور فارن ریگولیشن ایکشن 1947 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

ابصار عالم کو کس نے گولی ماری ؟ جسٹس فائز عیسیٰ کا تاریخی فیصلہ آگیا ، سنئے مبشرلقمان کی زبانی

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

ایف آئی اے کا بے جا اختیارات کا استعمال،عدالت نے دیئے اہم ریمارکس

Shares: