ہاکی ٹیم کے لیے کوئی مستقل کوچ نہیں،رینکنگ میں مزید نیچے کیوں آیا؟ ہاکی فیڈریشن کا اہم انکشاف

0
58

ہاکی ٹیم کے لیے کوئی مستقل کوچ نہیں،رینکنگ میں مزید نیچے کیوں آیا؟ ہاکی فیڈریشن کا اہم انکشاف

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر عرفان صدیقی کی کنوینر شپ میں منعقد ہوا۔

ذیلی کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے موصول ہونے والی معلومات پر غور کیا تاکہ ذیلی کمیٹی کی طرف سے بھیجے گئے مقررہ فارمیٹ کے مطابق تمام وفاقی کھیلوں کی تنظیموں کے کام کرنے، ملنے والی فنڈنگ اور اس کے استعمال سے متعلق حقائق حاصل کیے جا سکیں ۔ان کے آئین کا جائزہ لیا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ 41 سپورٹس فیڈریشنز وابستہ ہیں۔ تمام فیڈریشنز سے رابطہ کیا گیا اور ان سے طے شدہ فارمیٹ کے مطابق معلومات مانگی گئیں لیکن صرف تین فیڈریشنز نے اپنا جواب جمع کرایا۔کمیٹی کے کنوینر نے سوال کیا کہ یہ فیڈریشنز وزارت اور پی ایس بی کو جواب کیوں نہیں دے رہی ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ’اگر فیڈریشنز براہ راست پی ایس بی اور وزارت کے ریگولیٹری کنٹرول میں آتی ہیں تو جو فیڈریشنز جواب نہیں دیتیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے” ‘، اس پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ نے کہا کہ ہم ان فیڈریشنز کا الحاق منسوخ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ نئی مجوزہ اسپورٹس پالیسی کے نفاذ کے بعد یہ فیڈریشنز جوابدہ ہوں گی۔

سینیٹر رانا مقبول احمد کا موقف تھا کہ ان کا احتساب کرنے کے لیے موجودہ آئین میں کچھ شقیں اور قواعد ضرور موجود ہونگے جنکا استعمال کرتے ہے انکے خلاف کارروائی کی جا سکے۔کمیٹی کے کنوینر سینیٹر عرفان صدیقی نے منسٹری کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں جس میں واضح ہو کہ کن فیڈریشنز سے رابطہ کیا گیا اور ان میں سے کتنی نے جواب دیا اور جواب نہ دینے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ’’فیڈریشنز وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت دونوں سے گرانٹ لیتی ہیں ۔ہم عوام کے پیسے کو اس طرح ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے‘‘ سینیٹر عرفان صدیقی نے تجویز کیا کہ اگر یہ فیڈریشنز جواب نہیں دیتیں اور مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کرتیں تو ان کی گرانٹس روک دی جائیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار نے بھی کمیٹی کو پاکستان میں کھیل کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان نے آخری بار 2012 میں کسی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے کوئی مستقل کوچ دستیاب نہیں ہے۔ کوچز کو پارٹ ٹائم بنیاد پر رکھا جاتا ہے جو کسی بھی ٹورنامنٹ سے پہلے صرف ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرتے ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی موجودہ رینکنگ 17ویں ہے اور گزشتہ 10 سالوں سے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے باوجود ٹیم کسی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار نے رینکنگ میں پاکستان کے مزید نیچے آنے کی وجہ فنڈز کی کمی کو قرار دیا۔کمیٹی کے کنوینر سینیٹر عرفان صدیقی نے اس سلسلے میں ہاکی فیڈریشن اور حکومت کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید تبصرہ کیا کہ “ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، یہ ہمارا فخر ہوا کرتا تھا۔ ملک میں کھیلوں کا ایسا زوال ہے کہ ہم بڑے ایونٹس کے لیے کوالیفائی بھی نہیں کر پا رہے جیتنا تو دور کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے بہانے مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر رانا مقبول احمد، وزارت آئی پی سی، پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے شرکت کی۔

خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل نے کیا "گُل ” کھلا دیئے؟

Leave a reply