41 برس بعد پاکستان میں او آئی سی اجلاس، حکومت کا تعطیل کا اعلان
41 برس بعد پاکستان میں او آئی سی اجلاس، حکومت کا تعطیل کا اعلان
اوآئی سی کا غیر معمولی اجلاس ،وفاقی حکومت نے 20 دسمبر کو مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا
20 دسمبر بروز سوموار تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور تمام ماتحت ادروں میں چھٹی ہوگی ،کابینہ ڈویژن نے. 20 دسمبر بروز سوموار کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اجلاس کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 19 دسمبر کو اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں اجلاس کی میزبانی کر یگا وزرائے خارجہ کونسل اجلاس بلانے کی تجویز سعودی عرب نے دی، پاکستان نے کال کا خیر مقدم کیا تھا اور سیشن کی میزبانی کی پیشکش کی تھی، اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک اور مبصرین کے وزرائے خارجہ شریک ہونگے ،شرکامیں اقوام متحدہ ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندے بھی شرکت کرینگے امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی سمیت غیر رکن ممالک کو مدعو کیا گیا ، جاپان ، یورپی یونین اور افغان حکومت بھی اجلاس میں شریک ہوگی،
قبل ازیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، حسین ابراہیم طہٰ کی وزارت خارجہ آمد ہوئی ہے ،وزارت خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی
قبل ازیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، حسین ابراہیم طہٰ کی پاکستان آمد ہوئی ہے ،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا وفاقی دارلحکومت آمد پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا. وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں،او آئی سی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے،
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے بہترین کردار ادا کیا، او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس ایک اہم موقع ہے، او آئی سی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا،
او آئی سی سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے سیکرٹری جنرل او آئی سی 19 دسمبر کو وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد میں دفاتر جانے والوں کی وجہ سے رش کی صورتحال ہے۔ او آئی سی کے وفود کی نقل و حرکت کے باعث اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر مختصر وقت کے لئے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تاخیر سے بچنے کے لیے 15 منٹ کا اضافی وقت سفر کے آغاذ سے قبل رکھیں۔
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے،ذرا سی غفلت پورے خطے کومتاثرکرسکتی ہے،پاکستان، افغانستان سے متعلق جوبھی کردار ادا کر سکتا ہے کر رہا ہے ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان سے متعلق طلب کیا گیا ہے ،توقع ہے افغانستان کے دیگر پڑوسی بھی کردار ادا کریں گے،یورپی یونین کو احساس ہوگیا کہ افغانستان میں حالات بگڑے تو نقصان ہو گا نیٹو کمانڈرز کو بھی افغانستان کی صورتحال پرتشویش ہے ،امریکی حکام کو بھی کہا جارہا ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے،امریکامیں بھی باتیں ہورہی ہیں کہ مستحکم افغانستان کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے 19دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس ہوگا، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 41 برس قبل 1981 میں ہوا تھا، پرامن و مستحکم افغانستان کے ذریعے ہم علاقائی باہمی روابط رکھ سکتے ہیں غفلت برتنے پر افغانستان کی 47فیصد آبادی خط غربت سے نیچے چلی جائے گی،افغانستان میں خوراک کی کمی اور غربت کے شدید خطرات ہیں،
او آئی سی اجلاس کے لیے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، ،پارلیمنٹ میںصفائی رنگ وروغن شاہرہ دستورسمیت جن شاہرائوں پر وفود نے پارلیمنٹ تک پہنچنا ہے وہاں پر بھی پھول ،لائٹیں، سڑکوں کی کارپیٹنگ و لائنگ کا کام کیا گیا ہے، ۔باغی ٹی وی کے مطابق مطابق او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کوپرایشن) کا اجلاس 19دسمبر کو پاکستان میں ہونے جارہا ہے او آئی سی کی تقریب کے لیے پارلیمنٹ کو منتخب کیا گیا ہے اور اس کے لیے قومی اسمبلی کا ہال استعمال کیا جائے گا جس کے لیے پہلے ہی قومی اسمبلی نے تحریک پاس کرکے او آئی سی اجلاس کے لیے ہال دینے کی اجازت دے دی ہے ۔جس کے بعد انتظامیہ نے او آئی سی اجلاس کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں پوری پارلیمنٹ کی عمارت میں رنگ وروغن کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے پارلیمنٹ کے اندر لائٹیں تبدیل کی جارہی ہیں
قومی اسمبلی کے ہال میں کارپٹ صاف اور نئے ڈالے جارہے ہیں صفائی کے لیے خصوصی عملہ لایا گیا ہے جو پوری عمارت کی کیمیکلز کے ذریعے سے صفائی کررہاہے اس کے ساتھ پارلیمنٹ کی عمارت کے بارشاہراہ دستور پر انتظامیہ سڑک اکھڑکر دوبارہ کارپیٹنگ کررہی ہے فٹ پاتھ اور ٹھیک اور ان کورنگ دیاجارہاہے نئے پھول وپودے لگائے جارہے ہیں لائٹ پول کے ساتھ مزید مختلف ڈیزائن کی لائٹیں لگائی جارہی ہیں جبکہ درختوں وپودوں کومختلف رنگوں سے روشن کرنے کے بھی انتظام کئے جارہے ہیں ۔اس کے ساتھ وی آئی پی وفودکو ائیرپورٹ سے پارلیمنٹ تک لانے کے راستوں کی بھی خصوصی صفائی اور رنگ وروغن کاکام جارہی ہے اسلام آباد ہائی وئے او رایکسپریس وے پر سڑکوں کی دوبارہ کارپٹنگ کی جارہی ہے سڑکوں پر لائنیں لگائی جارہیں تاکہ مسلم ملک کے سامنے پاکستان کی بہترین تصویر پیش کی جاسکے ۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں کچھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے- اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد، افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال پر غور و خوض کرنا اور موثر لائحہ عمل طے کرنا ہے، اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق اس وقت افغانستان کے 38 ملین افراد میں سے 50 فیصد کو بھوک کے سنگین بحران کا سامنا ہے اور یہ صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان
طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے
جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل
امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز
کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان
امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ
کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار
مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا
سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی
چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ
او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ
کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات
او آئی سی کو قابض قوتوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے