ایک اور یوٹرن، ساتھ شیخ رشید نے اسلام آباد والوں کو خوشخبری بھی سنا دی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے او آئی سی اجلاس کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت نے موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیرکواسلام آباد میں اجلاس کے باعث مقامی چھٹی ہوگی لوگوں کو آمدورفت میں تکلیف پر پیشگی معذرت،کابینہ ڈویژن کسی وقت بھی پیر کی چھٹی کا فیصلہ کرسکتی ہے،او آئی سی کے 57 ممالک کے وفود، وزرائے خارجہ شرکت کیلئے آرہے ہی او آئی سی کانفرنس کے دوران ٹیلیفون سروس بند نہیں کر رہے، اجلاس کا مقصد افغانستان کی صورتحال پر توجہ دلوانا ہے ٹی ٹی پی کے معاملے پر ایپکس کمیٹی کاحصہ ہیں

قبل ازیں ق وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کی تیاریوں پر اجلاس کی صدارت کریں گے جس کے دوران او آئی سی کے 19 دسمبر کو ہونے والے اجلاس پر پاکستان کے مؤقف پر پالیسی تشکیل دی جائے گی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت او آئی سی کے متعلق اجلاس میں پارٹی ترجمانوں کو ملک کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا

او آئی سی اجلاس کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طٰہٰ پاکستان پہنچ گئے ہیں

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 19 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس میں کچھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کو بھی مدعو کیا جارہا ہے- اس غیر معمولی اجلاس کا مقصد، افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال پر غور و خوض کرنا اور موثر لائحہ عمل طے کرنا ہے، اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق اس وقت افغانستان کے 38 ملین افراد میں سے 50 فیصد کو بھوک کے سنگین بحران کا سامنا ہے اور یہ صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات

 او آئی سی کو قابض قوتوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے

https://baaghitv.com/oic-sec-genrel-ki-pakistan-aamad-aaj-hon-gi-ahm-mulaqatane/

Shares: