پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 21 اموات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اموات بھی ہو رہی ہیں

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 21 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 269 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید7 ہزار 48 کورونا مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 039 ہو گئی ہے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 61 ہزار 77 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11.53 فیصد رہی سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 693، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 166، پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497، بلوچستان میں 34 ہزار 390، آزاد کشمیر میں 38 ہزار 115 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 651 ہو گئی ہے۔

پشاور میں چوبیس گھنٹوں میں آٹھ سو سڑسٹھ نئے کورونا کیسسز سامنے آئے، جبکہ دو افراد جان سے بھی گئے ،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا کا پازیٹیوٹی ریٹ 40 فیصد ہوگیا، خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار چھ سو سینتالیس نئے کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں کورونا کی مجموعی شرح نو فیصد سے تجاوز کر گئی پشاور تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ کے بعد زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے والے 5 مزید سکول بند کر دئیے گئے ہیں، پانچ روز کے دوران بند کئے جانے والے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

Shares: