شوہر نے بیوی، ساس، دو بچوں کو ڈنڈے مار کربیدردی سے قتل کر دیا
گوجرانوالہ، احمد نگر میں 4 افراد قتل ، پولیس موقع پر پہنچ گئی
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی، ساس، بیٹے اور بیٹی کو قتل کر دیا،عینی شاہدین کے مطابق چاروں افراد کو ڈنڈوں کے ساتھ بے دردی سے قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی سعدیہ، ساس رشیدہ بی بی اور 2 بچے حرم فاطمہ اور سعد شامل ہیں، بچوں کی عمریں 4 سے 6 سال کے درمیان ہیں ملزم سرور کو بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کی وجہ سے گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے علی پور چھٹہ میں4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی سی پی او گوجرانوالہ کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے ،آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ نے ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
طالبات کو ہراساں،زبردستی شراب پلائی جاتی،ڈاکٹر خاتون ننگے پاؤں عدالت پہنچ گئی
لاہور سے بچی کو اغوا کر کے بلوچستان میں قبائلی سرداروں کو فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار