تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے؟ بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں،فیصل جاوید
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں بلاول کا اجتماع مایوس کن تھا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بلاول نے ملتان میں خالی پنڈال سےخطاب کیا،پنجاب نے پیپلزپارٹی کو 2018 میں مسترد کیا،امید ہے کراچی ہمیشہ کی طرح عمران خان کی توقعات پرپورا اترے گا ،پیپلزپارٹی پر زرداری کی گرفت ہوچکی ہے بلاول نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے جو اچھی بات ہے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا منشور صرف پی ٹی آئی کا ہے،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بدین میں تیر کو ٹوٹتے اور سندھ کو جڑتے ہوئے دیکھا،2018میں بھی تیر ٹوٹ گیا تھا، دھاندلی کی وجہ سے جڑا ہوا ہے، سندھ کے لیے مربوط لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،کوئی باہر سے آکر حالات ٹھیک نہیں کر سکتا سندھ میں جوجنون دیکھا وہ قابل دیدہے،اسلام آباد جا کروزیراعظم کواپنے تاثرات سے آگاہ کروں گا،سندھ کی خوشحالی کا پیغام تو 15سال سے سن رہے ہیں،سندھ کامزدور،کسان حالات بدلنےکی تلاش میں ہے،سندھ کےمخصوص افرادکی تجوریوں میں اضافہ ہوا،
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے بلاول کی سیاست پر اعتراض ہوسکتا ہے،مریم صفدر کس کی بیٹی ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،کوئی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں اگر لوگوں کو بلاول قبول نہیں ہوگا وہ اسے مسترد کردیں گے،
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں کی لوٹ مار پر ہاتھ پڑا تو یہ اکھٹے ہو گئے ہیں آصف زرداری لوٹ مار کی بڑی بیماری ہیں پیپلزپارٹی نے سیر سپاٹوں کے لیے لانگ مارچ شروع کیا،اپوزیشن کی اصل جنگ فالودہ والے اور چپٹراسی کو بچانے کی ہے ،فالودے والے میں زرداری کی اور چپٹراسی میں شہباز شریف کی جان ہے ان کی عدم اعتماد میں جان نہیں ان کے اپنے بندے غائب ہو جاتے ہیں،اپوزیشن والے پہلے جہانگیر ترین کواے ٹی ایم کہتے تھے ،وزیراعلیٰ کے لیے شیروانی تو نہیں ہوتی شہباز شریف اب درزی کا کردار ادا کر رہے ہیں،ندیم افضل چن ہمارے ساتھی ہیں حقوق سندھ مارچ سے سندھی بہت موبلائز ہوئے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دعوے پہلے کی طرح ہیں،اپوزیشن والے دم اعتماد کی ٹرک کی بتی کے پیچھے چل رہے ہیں،آصف زرداری اور شہبازشریف کے ماضی کے بیانات ریکارڈ پر ہیں،اپوزیشن والے پہلے مریم نواز اور اب شہبازشریف کے ساتھ ہیں ،بلاول زرداری آجائیں،مینار پاکستان کے میدان میں جلسہ کریں مینار پاکستان جلسہ سے معلوم ہوگا بلاول بھٹو ہیں یا بلاول زرداری ، پی ڈی ایم ہرباربری طرح ناکام ہورہی ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا 2دن ساتھ ہوتا ہے اور 4دن لڑائی ،بلاول بھٹو کا لانگ مارچ کل ساہیوال پہنچا توشارٹ بن چکا تھا،پیپلزپارٹی کہہ رہی ہے لاہور ناصرباغ میں جلسہ کرنے دیا جائے،ناصرباغ کواپنی کرپشن کی نذرنہ کریں،پیپلزپارٹی مینارپاکستان گراؤنڈمیں جلسہ کرے،
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ کو راولپنڈی میں خوش آمدید کہیں گے،حکومت پیپلزپارٹی کے 60،70شرکاکو چائے پلائے گی ،چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی عوامی مارچ میچ ختم ہونے کے بعد راولپنڈی آئے،مختلف ممالک سے 23مارچ پریڈ میں وفود آئیں گے،پاکستان کی خارجہ پالیسی پہلی بار ملک کے اندر ہی بن رہی ہے،روس یوکرین پر پاکستان کا موقف واضح ہے وزیراعظم نے کچھ روز قبل روسی ٹی وی سے انٹرویو میں موقف دیا،ہم کسی کے ساتھ خراب تعلقات کے خواہاں نہیں ،عدم اعتماد اپوزیشن کا وہ بچہ ہے جو کہیں کھو گیا ہے،فضل الرحمان کا چہرہ اترا ہوا ہے،48گھنٹے کا کہا گیا،72 گھنٹے ہوگئے، عدم اعتماد نہیں آئی جہانگیر ترین کے بیٹے سے والد کی صحت پر بات ہوئی اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی ،اپوزیشن میں جن کا پیسہ بیرون ملک ہے وہ بے ہوش ہو رہے ہیں پشاور دھماکہ پر بھارت سے ہرپیغام آسٹریلیا ٹیم کو ٹیگ ہو رہا تھا ہم کہتے ہیں مودی اپنے لوگوں کو اس طرح استعمال نہ کریں افسوس ہے ذوالفقار بھٹو کی جماعت ایک صوبے کی جماعت رہ گئی پہلے یہ آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کو واپس لے ،پیپلز پارٹی زرداری خاندان سےواپس لے لینی چاہیے،
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں ،بہت جلد ذمہ داروں کے حوالے سے آگاہ کیاجائے گا،افسوس کی بات آصف زرداری سمیت دیگر نے ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں اپوزیشن والوں نے منڈی لگا رکھی ہے اور اس پر دلیل بھی دے رہے ہیں ہم نے سیاست میں خریدوفروخت کی مذمت کی ہے یہ بھی باتیں ہو رہی ہےکہ انکو بیرونی طاقتیں سپورٹ کر رہی ہیں، تحریک انصاف چاروں صوبوں کی جماعت ہے پیپلز پارٹی سندھ کی اور فضل الرحمان کی بھی محدود جماعت ہے،جن لوگوں کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں وہ کیسے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کریں گے، اپوزیشن والے جس سیاست کو پروان چڑھارہے ہیں اس پر افسوس ہے
وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ لوگ سندھ کی بہتری کے لیے بلے پر مہر لگائیں گے پیپلزپارٹی سندھ کو 15سال پیچھے لے گئی،2013میں کراچی والوں نے بلے پر مہر لگائی،سندھ کی بہتری کے لیے تیر کو توڑنا ہوگاعوام ڈٹ کر کھڑے ہوگئے تو سندھ میں تیر کو توڑ دیں گے،ہماری جنگ زرداری مافیا کے خلاف ہے،بدین میں تیر ٹوٹ چکا ہے،پوری ریلی کراچی پہنچ رہی ہے آپ اکیلے نہیں ہیں،تحریک انصاف آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،2018میں ہم نے کوئی پولنگ اسٹیشن خالی نہیں چھوڑا،زرداری مافیاعوام کے لیے نہیں، اپنےاربوں روپے کے لیے سوچ رہا ہے،
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل وہاڑی میں اہم خطاب کریں گے،وزیراعظم عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے،وزیراعظم کل اپوزیشن کی جانب سے گرینڈ سازش کو بے نقاب کریں گے، تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے ؟ بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں،اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے،
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ن لیگ کا کندھا استعمال کر کے 2023 کی کمپین کر رہے ہیں،ہر سیاسی جماعت کو لانگ مارچ کا حق ہے،پیپلزپارٹی کے لاہور میں داخل ہونے پر کسی قسم کی ہابندی نہیں ،سیکیورٹی خدشات کے باجود مکمل سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں،تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی ٹیپ پھنس چکی ہے، ہمارا نمبر گیم پورا ہے،
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج دو سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں عمران حکومت گرانے جا رہے ہیں، پاکستان کے عوام نے ڈٹ کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا،کہا جا رہا ہے کہ عمران حکومت اب 2 سے تین روز میں جانے والی ہے،پہلے یہ لوگ چھپ کر خریدو فروخت کرتے تھے،اب سینہ تان کر کہتے ہیں کہ ہم نے اتنے بندے خرید لیے، بھٹو صاحب نے آئین دیا لیکن دوسرے ہی دن کہا کہ یہ استعمال نہیں کرنا، ماضی میں چھپ کر چھانگامانگا میں خرید وفروخت کی سیاست کی گئی،بلاول بھٹو اس ملک کا لیڈر بننا چاہتے ہیں جس ملک کی انہیں زبان تک نہیں آتی، یہ کس قدر نالائق بچہ ہے جو 10سال سے اردو سیکھ رہا ہے اور آج تک نہیں سیکھ سکا،ہم نے 5ویں چھٹی جماعت میں انگریزی سیدھی کرلی تھی اور یہ آج تک اردو نہیں سیکھ سکا، بلاول کو لیڈر بعد میں بنا لیجیئے گا پہلے اسے اردو سکھا ئیں، ماضی میں پاکستان کو غیروں کی جنگ میں جھونک دیا گیا،ماضی کی حکومتوں میں غریب عوام ڈرون حملوں میں مارے جاتےتھےعمران خان نے آپ کو وہ کچھ دیاہے جو گزشتہ 13سالوں میں نہیں ملا،ن لیگ کے دور اقتدار میں مسئلہ کشمیر پر کبھی بات نہیں کی گئی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 150ارب ڈالر کا معیشت کو نقصان ہوا، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق گزشتہ 4 ماہ سے کام کررہے تھے، 70سال بعد ایسا وزیراعظم آیا ہے جو کہتا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ پاکستان میں ہوگا،
پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا
اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا
شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف
آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے
خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار
جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ
اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول
پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے
ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول
ڈی چوک میں جلسہ کریںگے، پیپلز پارٹی نے اجازت مانگ لی
آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
https://baaghitv.com/ppp-ka-awami-amrch-sahiwal-say-rawana-aglil-manzil-lahaoare/








