جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے کئی شہروں میں حقوق نسواں مارچ
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان میں عورت کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور اسے اس کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے، ملک کی بنیاد نظریاتی، اسلام عورت کے حقوق کا مکمل ضامن ہے مغربی کلچر کی یلغار قبول نہیں، شیطانی نظام نے خاندانی نظام تباہ کر دیا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اسلام آباد پریس کلب کے سامنے خواتین ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاعالمی یوم خواتین ریلی کے شرکاء سے خطاب#StrongWomenStrongFamilyStrongSociety pic.twitter.com/pjmrkG0E7v
— بنتِ عبدالحمید (@NKasloom) March 8, 2022
جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حقوق نسواں مارچ کا انعقاد کیا گیا جن میں تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی خواتین نے پاکستان اور جماعت اسلامی کے پرچم اٹھا کر ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے نعرے لگائے۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی خواتین ونگ کی لیڈران دردانہ صدیقی، عائشہ سید، سکینہ شاہد، نزہت بھٹی و دیگر نے کی
https://twitter.com/Tasneem13425424/status/1501168613264445440
پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جہاں عورت مارچ کیے جاتے ہیں وہیں مذہبی جماعتیں اس روز حیا مارچ کا اہتمام کرتی ہیں۔جماعتِ اسلامی کے خواتین ونگ نے ریلی نکالی۔خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے ہیں جن میں مضبوط عورت، محفوظ عورت اور مستحکم گھرانے جیسے نعرے درج تھے۔ pic.twitter.com/FmHmVtRmGP
— Irfan Ullah Jan (@irfansherazi2) March 8, 2022
مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عورت جتنی مظلوم آج ہے پہلے کبھی نہ تھی جدیدیت اور مادیت پرستی کے دور میں خواتین کو بازار کی زینت اور بکاؤ مال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ خواتین کو بے پردگی اور گھر سے نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ ظالم سرمایہ دارانہ نظام اور اس کے وفادار عورت پر ظلم کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں
خواتین واک
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی رہنما خواتین قیادت کر رہی ہیں #StrongWomenStrongFamilyStrongSociety pic.twitter.com/PmzVpgg5qw— JI Women Karachi (@JIwomenKarachi) March 8, 2022
گوجرانوالہ : عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیرِ اہتمام خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔#StrongWomenStrongFamilyStrongSociety pic.twitter.com/H8dMCHfJxV
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) March 8, 2022
خواتین واک
پریس کلب کراچی
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان ، ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسما سفیر اور دیگر رہنما خواتین میڈیا کو انٹر ویو دے رہے ہیں ۔ #StrongWomenStrongFamilyStrongSociety pic.twitter.com/C4o9tbqZU4— JI Women Karachi (@JIwomenKarachi) March 8, 2022
#StrongWomenStrongFamilyStrongSociety
لاہور:امیر العظیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ناصر باغ میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیرِ اہتمام منعقدہ تحفظِ نسواں واک کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔#WomensDay pic.twitter.com/n6EmwUSDR8
— Jamaat Islami Punjab (@PunjabJamaat) March 8, 2022
سراج الحق کا کہنا تھا کہ خواتین کو جہیز کی بجائے وراثت میں حق دیا جائے۔ خواتین کی زبردستی شادی اسلام میں جائز نہیں۔ ونی، کاروکاری اور قرآن سے شادی کی مکروہ رسمیں بند کی جائیں۔ جاگیرداروں اور وڈیروں نے عورت کو باندی بننے پر مجبور کر دیا ہے۔ ملک میں چار ہزار کے قریب خواتین لاپتا ہیں۔ ملک کی بیٹی عافیہ صدیقی سالہاسال سے امریکہ کی قید میں ہے، بزدل حکمرانوں میں اسے واپس لانے کی جرأت نہیں۔ کشمیر میں بھارتی فوج مسلمان بیٹیوں اور بہنوں کی عزتوں پر حملہ آور ہیں، مگر ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے دیکھ رہے ہیں۔
ایک طرف عورت مارچ تو دوسری جانب حیا ڈے ،تحریر:عفیفہ راؤ
عورت مارچ اور چند حقائق تحریر : راجہ حشام صادق
اسلام، حجاب اور عورت مارچ .تحریر:حسن ساجد
حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی حامی خواتین پر طنز
سب سے زیادہ عورتوں کا ریپ دنیا کے چودہ ممالک میں لیکن عورت مارچ پھر بھی پاکستان میں
عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.
عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر
عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری
شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ
خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی
عورت مارچ والی آنٹیاں ایسے نعرے کہیں اور لگا کر دکھائیں …تو کیا ہوگا ؟
میرے ساتھ ایک عورت کی موجودگی میں اس کے خاوند نے جنسی زیادتی کی:وہی عورت اب عورت مارچ کی روح رواں
عورت مارچ کے لیے فنڈریزنگ شروع:حکومت مخالف قوتیں دل کھول کرفنڈدینے لگیں
ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا
خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟
میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”
عورت مارچ کا توڑ،مذہبی جماعتوں نے 8 مارچ کو پیغام شرم و حیا ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا
عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے
عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج
بلاول عورت مارچ کی قیادت کرے گا،وہ عورتوں کا بہتر ترجمان ہے، شیخ رشید
عورت مارچ کو روکا جائے،وزیر مذہبی امور کے خط کے بعد بحث جاری
حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں
عورت مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایات
عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے
مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم
تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق